ملک بھر  میں کورونا وبا کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے: وزیرخارجہ

بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے جو بہت تشویشناک ہے موجودہ صورتحال سےسے نمٹنے کے لئے  ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد طارق محمود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وبائی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں وبا کی تیسری لہر بڑھ رہی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں، مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بچے بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اسی دوران لاہورمیں کورونا وائرس نے مزید تین بچوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، جن میں سے دو بچوں کو چلڈرن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جس کے بعد چلڈرن اسپتال میں متاثرہ بچوں کی تعداد چودہ ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید کے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

تل ابیب یروشلم میں کیا کرنا چاہتا ہے؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:آج کے اجلاس میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی

مبینہ بیٹی چھپانے کا معاملہ، نااہلی کیس میں عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت

?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کوکاغذات میں

نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کا اجلاس منسوخ کیوں کیا ؟

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگی کابینہ

بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی جماعتوں پر بڑا الزام

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو

امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے نئے نتائج امریکی فوجی پائلٹوں میں کینسر کی اعلی

پشاور میں پولیس نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں ہلاک کر دیا

?️ 21 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع

ایرانی میزائل روزانہ 200 ملین ڈالر کا خرچ اسرائیل پر ڈال رہے ہیں۔

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے صہیونی رژیم کے ایران پر سنگین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے