🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا قہر جاری اور ایک مرتبہ پھر اس لہر نے شدت اختیار کرلی ہے اور گزشتہ ایک روز میں اس وبا سے مزید 32 اموات جب کہ 2 ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 40 ہزار 564 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 94 لاکھ 85 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہو گئی ہے، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار 206، خیبر پختونخوا 75 ہزار 725، اسلام آباد میں 47 ہزار710، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا نے مزید 32 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے مصدقہ اموات 13 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وبا سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہورہی ہے جہاں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار753 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مزید ایک ہزار 275 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 571 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 21 ہزار 121 فعال مریض ہیں جن میں سے ایک ہزار 805 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ این سی اوسی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر سنگین ہوتی جارہی ہے اور کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 5 سے 6 فیصد ہوچکی ہے۔ اسلام آباداور پنجاب کے کچھ علاقوں میں زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی کیسز رپورٹ ہورہےہیں، پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز باعث تشویش ہیں، بڑے شہروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں، اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفر پر مزید پابندیوں پرغور کیا گیا تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں مقبولیت سے بولی وڈ ’خانز‘ ڈر گئے تھے، نادیہ خان
🗓️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ
اپریل
صیہونی کابینہ کی لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کو منظوری:صیہونی ریڈیو کا انکشاف
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جاری تنازع کو
نومبر
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
🗓️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد
مئی
بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے خطہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب
جولائی
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست
کراچی ایئرپورٹ سگنل خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا، وزیر داخلہ سندھ
🗓️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے
نومبر
کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی
جولائی
صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں: فیصل سلطان
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
مئی