ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

عید میلادالنبی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں دن بھر گونجتی رہیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائے گئے اور آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ عیدِ میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نمازِ فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوش حالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی میں عیدِ میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جماعتِ اہلسنت، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ اور گورنر سندھ بھی شریک ہوئے۔ مرکزی جلسہ نشترپارک میں ہوا جس سے سربراہِ جماعتِ اہلسنت شاہ عبدالحق قادری، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، حاجی حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔

کراچی میں گلی محلے، سڑکیں چوراہے سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں اور نعتوں سے گونج اُٹھے۔ شہر میں جماعتِ اہلسنت اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، جن میں شمعِ رسالت کے ہزاروں پروانے شریک ہوئے۔

جماعتِ اہلسنت کے تحت نیو میمن مسجد ایم اے جناح روڈ سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت شاہ عبدالحق قادری نے کی۔

ریلی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار

?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے

نیتن یاہو کے اردگان کے خلاف سخت بیانات

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، وزیراعظم صیہونی حکومت، نے ترکی کے صدر رجب

ملک بھر  میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں

جب تک امریکہ اسرائیل کی مدد کرتا رہے گا تباہی جاری رہے گی:امریکی رکن کانگریس

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن راشدہ طلیب نے صیہونی حکومت

محاصرہ کے خلاف محاصرہ

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین

یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے

داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے

بحرینی انجمنوں کی صیہونی حکومت کے ساتھ اقتصادی کانفرنس منسوخ کرنے کی درخواست

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے