?️
اسلام آباد (سچ خبریں) رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادیٔ عالم، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں دن بھر گونجتی رہیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائے گئے اور آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ عیدِ میلاد النبی ﷺ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
نمازِ فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوش حالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی میں عیدِ میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جماعتِ اہلسنت، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔
مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ اور گورنر سندھ بھی شریک ہوئے۔ مرکزی جلسہ نشترپارک میں ہوا جس سے سربراہِ جماعتِ اہلسنت شاہ عبدالحق قادری، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، حاجی حنیف طیب، ثروت اعجاز قادری اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔
کراچی میں گلی محلے، سڑکیں چوراہے سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں اور نعتوں سے گونج اُٹھے۔ شہر میں جماعتِ اہلسنت اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے، جن میں شمعِ رسالت کے ہزاروں پروانے شریک ہوئے۔
جماعتِ اہلسنت کے تحت نیو میمن مسجد ایم اے جناح روڈ سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت شاہ عبدالحق قادری نے کی۔
ریلی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
السوڈانی کے دورہ ایران کے بارے میں میڈیا کا نظریہ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دورہ ایران کے
جنوری
مشہور فلمی اداکار83 سال کی عمر میں بنے باپ
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ہالی وڈ لیجنڈ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں 83 سال
جون
پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکیسن فراہمی کا معاہدہ
?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان
جون
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق وزیر اعظم کے خط کا جواب
?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
لاہور ہائیکوٹ: 1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم
?️ 22 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر حکومت کو
مارچ
سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات
?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان
نومبر
عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں
دسمبر
جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:انٹرریجنل آن لائن اخبار کے ایڈیٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور
مئی