ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہییاں مچا دیں ہیں،شیری رحمان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملک کا کوئی ایسا حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نہ ہو، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان جلسے کر رہے ہیں، انہیں صرف اپنی سیاست بچانے کی فکر ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے کے پی میں 169 اور پنجاب میں 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے، کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا ہے، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ "آخری کال” کے لئے تیار رہیں، پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے ہیں آخری کال دونگا، کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟ شیری رحمان نے کہا کہ اپنی سیاست کی فکر کرنے کے بجائے عمران خان کو سیلاب زدگان کی فکر کرنی چاہئے، جلسوں کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے، احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے، پورا ملک ڈوب جائے لیکن ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔

مشہور خبریں۔

بتدریج جنگ بندی، غزہ کے لیے امریکہ کا نیا اقدام

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیل ہیوم نےاخبار کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ

پاکستان کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بند 

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان کے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ

ہیک ہونے والے امریکی سفیر کے ای میل میں کیا تھا؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی حکومت اور چین کے درمیان تناؤ اور اختلافات کی اطلاعات 

مصر نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر شروع کی

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     روسی کمپنی Ros Atom نے آج بدھ کو مصر

امریکہ اس کی قیمت چکائے گا: اردوغان

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35

امریکہ نیتن یاہو کی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ صیہونی ریاست میں انتخابات کو روکنے اور نیتن یاہو

پراسرار ڈرونز پروازوں کے باعث نیو یارک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں میں رکاوٹ

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:نیویارک کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک ڈرونز کی

شہباز شریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں 11 جون تک ضمانت میں توسیع

?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)عدالت نے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے