?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17، کراچی33، لاہور13 اور 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے، شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ان کیسز میں اسلام آباد 17، کراچی میں 33 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح اومیکرون کے 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔ قومی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں جبکہ تمام شہری کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔
دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا کہ ملک بھر میں 15 کروڑ19 لاکھ51 ہزار 87 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 13 لاکھ 58 ہزار 181افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیشِ نظر معیشت پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات کا اظہار کر دیا ہے حکومت کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ، زرمبادلہ کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا تاہم حکومت کی بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کوشش جاری ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جی ڈی پی کا سالانہ مالی خسارہ 1.7 سے گر کر 1.1 فیصد ہوگیا ہے، اسی طرح اگر جولائی تا اکتوبر کا گذشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو پرائمری بیلنس 156 بلین سے بڑھ کر 206 بلین ہوگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی
جنوری
فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،کم از کم 17 افراد ہلاک
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:فلپائنی مسلح افواج کے کمانڈر کے مطابق اس ملک کی فضائیہ
جولائی
بغداد میں امریکی شہری اور کنیڈین فوجی ہلاک
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد میں ہونے والے مسلح حملے میں
نومبر
وزارت خارجہ نے شمع جونیجو کی یو این ایس سی اجلاس میں شمولیت سے خود کو الگ کر لیا
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ خارجہ نے کالم نگار شمع جونیجو کی
ستمبر
ٹرمپ نے ارجنٹائن میں حزبِ میلی کی انتخابی کامیابی کو امریکی مدد کا نتیجہ قرار دیا
?️ 28 اکتوبر 2025ٹرمپ نے ارجنٹائن میں حزبِ میلی کی انتخابی کامیابی کو امریکی مدد
اکتوبر
معذرت خواہی یا دھوکہ دھڑی ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوآحبیب نے بتایا کہ سویڈن کی
جولائی
سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے
نومبر
ریاستہائے متحدہ اور صہیونی حکومت کے مابین نیا جوہری معاہدہ
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے امریکہ اور
اکتوبر