مفتاح اسماعیل کا مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلندترین سطح پر چل رہی ہے، مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے اور رواں مالی سال مہنگائی اوسطاً 15 فیصد رہے گی جب کہ رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی آمد کے برابر ہونا چاہیے لیکن اگر میرے پاس ڈالر محدود ہیں تو میں اس سے گندم اور کھانے کی چیزیں خریدوں گا، اس صورتحال میں ہم لگژری آئٹمز کی خریداری کو مؤخر کرسکتے ہیں، لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندیاں 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرے، ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہم اس کی شروعات کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی بی اے کراچی کے تحت پاکستان کی موجودہ معیشت کی صورتحال پر ہونے والے مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے اضافے پر بہت شرمندہ ہوں، اقتدار میں رہنے کا موقع ملا تو ساری مشکلات حل کر دوں گا،معاشرے میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہے، معیشت میں بہتری کے ساتھ آبادی بھی بڑھتی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے، تاہم ملک میں مہنگائی میں اضافے پر بہت شرمندہ ہوں، سابقہ دور حکومت میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک سے قرضوں کے حصول میں تاخیر کی گئی، ان اداروں نے کوویڈ 19 میں پاکستان پر اپنے قرضے معاف بھی کیے، ملک آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم کرنے کے بعد ڈیفالٹر ہونے جارہا تھا،عالمی بنک قرضہ دینے کے لیے رضامند نہ تھا، ہم نے برسر اقتدار آتے ہی ان سے رابطے کیے، قرضے ناگزیر تھے، تاجروں کو قرضہ دے کر ہی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، درآمدات میں اضافہ سے معیشت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت قرض لینے پر مجبور ہے، عوامی سرمایہ کم ہونے کی بنا پر غیر ملکی قرضہ مجبوری ہے، غیر ملکی قومیں بچت کرکے سرمایہ کاری کرتی ہیں، بجلی کی قیمت گھٹی تو غیر ضروری استعمال شروع ہوگیا، شادی ہالز کی تعداد بڑھ گئی، پاکستانی بونڈ کی قیمت پر برے اثرات آئے، ڈالر کا ریٹ بڑھنا لازمی ہوگیا، پیٹرولیم کی قیمتیں پی ٹی آئی کی غلطی سے بڑھیں، قیمت گرانے سے ڈیمانڈ بڑھ گئی، حکومت کو سبسڈی کی مد میں اضافی خرچہ اٹھانا پڑا، ہمیں ہر فورم پر جاکر قرض مانگنا پڑتا ہے۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کے اصل اہداف کیا ہیں؟

?️ 17 دسمبر 2025 نتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن کے اصل اہداف کیا ہیں؟ اسرائیلی

Game of Thrones Is a Bleak Extended Metaphor for Overparenting

?️ 10 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا

جرمنی میں مسلمانوں کی مساجد اور مقدس مقامات پر 800 سے زیادہ حملوں کا ریکارڈ

?️ 13 جون 2022سچ خبریں:  انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ 2014

سینیٹ کمیٹی آئی ٹی کا اسلام آباد میں گھریلو سروے کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر تحفظات کا اظہار

?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے

اسرائیلی فوجیوں کی نفرت آمیز رویے پر امریکہ کا اسرائیل سے سوال

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے جمعہ

صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو

ایران کو پرامن افزودگی کا حق حاصل ہے: لاوروف

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایرانی جوہری پروگرام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے