?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے جانا ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ کینیڈا میں چند ہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب دوبارہ کینیڈا کے شہر سسکٹون میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے، مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، امید کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یاد رہے کینیڈا کے شہر سسکٹون میں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد کاشف کو شدید زخمی کردیا تھا، اور اس کی داڑھی بھی کاٹ دی تھی ، جس پر شہر کے میئر نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اورانصاف فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی
سسکاٹون کے میئر کا کہنا تھا کہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی، اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر
فروری
اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی
?️ 14 ستمبر 2025 اسرائیل کو سزا نہ ملی تو خطے میں آگ بھڑکے گی مشرق
ستمبر
بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں داعش کی واپسی کا سبب
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن مائیک والٹز نے فاکس نیوز کے ساتھ
فروری
نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔ عظمی بخاری
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
نومبر
سردی؛ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کا ایک نیا ہتھیار
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسیران کے میڈیا آفس نے سردیوں کی آمد کے
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی کے مسودے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق ابتدائی مسودے پر اب فریقین کے
جنوری
شہباز شریف کی دعوت، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو
جولائی
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر