معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے جب کہ آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریباً 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی)میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے، یقین ہے پی اے آر سی کی محنت سے زراعت ترقی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آلو کے بیچ سے متعلق جمہوریہ کوریا کے تعاون سے ادارہ قائم کیاگیا ہے، آلو کے بیچ سے متعلق ادارے کے قیام پر جمہوریہ کوریا کے مشکور ہیں، جمہوریہ کوریا مضبوط معیشت، مختلف شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسان دن رات محنت کرتا ہے اور اسے آج انہیں بہترین بیج، کھاد، اصل ادویات کی ضرورت ہے، اگر وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر کسانوں کو یہ اشیا مناسب قیمتوں پر مہیا کردے تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اندر دوبارہ ایک ذرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا محنتی اور قابل کسان بہترین بیج کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ کرے گا کیوں کہ اللہ نے پاکستان کو بہت زرخیز زمین دی ہے اور انہیں بہترین ماحول فراہم کیا گیا تو اگلے چند سالوں میں ملکی زراعت اتنی توانا ہوجائے گی کہ ملکی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور ایکسپورٹ کے لیے سرپلس بھی مہیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں پاکستان میں تقریباً 16 ملین کاٹن کی بیلز کے قریب پہنچ گئے تھے اور آج کاٹن کی پیداوار بہت کم ہے اور ہم اربوں ڈالر خرچ کرکے کاٹن امپورٹ کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاٹن میں بھی ہماری ہمسایہ ہم سے آگے نکل گیا اور ہم کمشکش میں رہے اور 20، 25 سال سے کوئی معاہدہ نہیں کرسکے، اگر کوئی رسک تھا تو وہ لے لیتا تاکہ آج پاکستان کے اندر کاٹن کی پیداوار بہت بہتر ہوجاتی یا پھر اس کا متبادل ہم لے آتے، چین میں آج اس طرح کی سکت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی حال، گنے کی پیداوار کا ہے جس میں دیگر ممالک بہت آگے نکل گئے لیکن ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں، اس پر ہمیں اپنے کسانوں، ایکسپرٹس کو دعائیں دینی چاہیے جن کی محنت سے یہ معاملہ آج چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو زراعت کو چار چاند لگائیں گے تو لوگ آپ کو ہاتھوں میں اٹھائیں گے کیوں کہ اسی میں پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے جرائم میں کینبرا کے ملوث ہونے کے خلاف آسٹریلیا کے 300 ملازمین کا خط

🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: پورے آسٹریلیا اور ریاست اور وفاقی ایجنسیوں کے سینکڑوں سرکاری

ہرزوگ اور بلنکن کی ملاقات کے ہیڈکوارٹر کے سامنے اسرائیلیوں کا مظاہرہ

🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:منگل کو اسرائیلی مظاہرین نے تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ

کویت کے ولی عہد اور بن سلمان کے درمیان گفتگو کا مرکزی موضوع

🗓️ 1 جون 2021سچ خبریں:ایک سعودی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ جیسا کہ کویت

صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ

ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک

🗓️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا

ایرانی عوام اپنے لیڈر سے عاشقانہ محبت کرتے ہیں: امریکی فوجی افسر

🗓️ 19 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق سینئر افسر اسکاٹ بنیٹ نے ایران کی حکومت

شرح سود میں اضافے کے بعد حکومت کو قرضے کی بھاری قیمت دینا پڑے گا

🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ حکومت

پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی

🗓️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے