معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جنرل عاصم منیر

?️

کراچی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوست ملک ترکی، بجرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کامیاب کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایواڈ جیتنے والے کیڈٹس اپنی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریف کے مستحق ہیں، پریڈ میں کیڈٹس کا مثالی ٹرن آؤٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ معیار کا مظہر ہے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جاری رکھیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ترقی کیلئے عوام اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ناگزیر ہے ، بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، پاکستان کے لیے مضبوط میری ٹائم فورس رکھنا ناگزیز ہوچکا ہے۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا،ہماری دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے ، پاکستان کے موثر جواب نے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی فوجی طاقت اور جعلی اسٹریٹجک پلان سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے دہشت گردی خلاف کارروائی کے بہانے دوبارہ پاکستان پر بلاجواز حملے کیے ، بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کیا، آج پاکستان خطے میں’ نیٹ ریجنل سٹبلائزر‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر

?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر

ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی ڈرونز کو بھاری نقصان؛ 45 MQ-9s تباہ

?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے چینل 12 نے امریکی ذرائع سے جاری

آڈیو لیکس کمیشن کےخلاف درخواست سننے والے بینچ پر پی ڈی ایم حکومت کے اعتراضات مسترد

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کی صداقت

عراق میں سیاسی تنازعات کو بڑھانے میں امریکی سفارتخانہ کا کردار

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:عراق میں حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے امریکی

فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس

اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس

یمنی رہنما کے اسرائیلی وزیر کے دعووں کو مسترد کرنے پر تفصیلی رپورٹ

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: انصاراللہ کے رہنما ڈاکٹر حزام الاسد نے اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے