🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرلز سمٹ’ڈسٹ ٹو ڈیولپمنٹ’سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ مل کر ملکی معیشت میں کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں جاری پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو ڈیولپمنٹ‘ کے افتتاحی سیشن میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے علاوہ وزیراعظم بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ حکومت پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کے قیام کو یقینی بنایا، حال ہی میں قائم کی گئی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذرا اپنے ملک پر نظر تو ڈالیں، برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحراؤں کی وسعت تک، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک، اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے، اس دوران انہوں نے قرآن پاک کی سورہ رحمٰن کی ایک آیت کا حوالہ دیا جس میں اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔
سپہ سالار نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے، معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں ، اگر ہمارا یہ مشترکہ عزم رہا تو پھر آسمان کی بلندیاں ہماری حد اور اس کی وسعتیں ہماری منتظر ہیں۔
آرمی چیف نے قرانی حوالہ دے کر واضح کیا کہ ’ اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد آپ کرتے ہیں’۔
اپنی تقریر کے دوران آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ مارک برسٹو اور سعودی مائننگ منسٹر انجینئیر خالد بن صالح المدیفر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں ، ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری سرزمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے اور اس صلاحیت کو مکمل طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے ہم نے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا منرل سمٹ پاکستان میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے، ہم ایسے سرمایہ کار دوست نظام کو یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط اور غیر ضروری التوا سے بچا سکے۔
سپہ سالار نے کہا کہ ہمارے ملک میں موجود کان کنی کے وسیع تر مواقع ہیں جو کہ مشترکہ کاوشوں سے عمل پذیر لائے جائیں گے۔
آرمی چیف نے امید کے دامن کو تھامے رکھنے اور اللہ رب العزت پر یقین و ایمان رکھنے پر زور دیا اور قران کریم کے سورہِ بقرہ کی آیت ۱۵۵ اور ۱۵۶ کی تلاوت کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’اور ہم ضرور تمہیں خوف اور بھوک اور جان و مال و ثمرات سے آزمائیں گے ۔ اُن پر جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں ؛ بے شک ہم اللہ کی طرف سے ہیں اور ہمیں اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘۔
پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ’سمٹ کا پہلا ہدف بیرون ملک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
سیمینار میں معدنیات کے شعبہ کے ماہرین اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شریک ہیں، سمٹ میں وفاقی وزرا سمیت غیرملکی سفارت کار اور مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں ۔
خیال رہے کہ سرزمین پاکستان بے شمار دھاتی اور غیر دھاتی خزانے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن میں کوئلہ ، سونا، تانبا، باکسائٹ ، معدنی نمک،کرومائیٹ اور لوہے سمیت بہت سی دیگرمعدنیات پائی جاتی ہیں۔
گزشتہ دنوں حکومت نے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد حکومت اور آرمی چیف کی کاوشوں سے پاکستان کو پائیدارترقی کی راہ پر گامزن کرنا بتایا گیا ہے، اس کے تحت زراعت ، لائیوسٹاک ، آئی ٹی اورمعدنیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان
🗓️ 28 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین
نومبر
ہیگ کورٹ کا غزہ کے بارے میں بیان
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے اقوام متحدہ
دسمبر
11 ستمبر افغانستان کے لیے 20 سال تک مصیبت
🗓️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ امریکہ نے افغانستان کی جنگ پر بہت زیادہ خرچ کیا
ستمبر
زیلنسکی شکست کے بعد کہاں جائیں گے؟:ریٹائرڈ امریکی فوجی کا جواب
🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی فوجی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ ہارنے
اپریل
بلوچستان: ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 23 نومبر 2023بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران محکمہ
نومبر
نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ
دسمبر
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت
🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری
مارچ
ملٹری ٹرائلز کی تیزی سے تکمیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ میں
اکتوبر