?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے موقع پر کہی، دونوں شخصیات نے اس موقع پر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت امن و امان کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کا کردار لائق تحسین ہے، اسلام سلامتی،امن، رواداری، برداشت ،عدم تشدد کامذہب ہے، فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، کچھ عناصر ملک دشمن قوتوں کےہاتھوں کھیل رہے ہیں، یہ عناصر اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے میڈیا کا کرداراہمیت کاحامل ہے، وزیراطلاعات نے کہا کہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء و مشائخ انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
روس اپنےاہداف پر قائم
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی
ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
جون
قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید
جون
گزشتہ چند گھنٹوں میں فلسطینی شہیدوں کی تعداد
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے صرف گزشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی
اکتوبر
پیغمبر اسلام کا توہین آمیز کارٹون بنانے والا سویڈش کافر ہلاک
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس ایک
اکتوبر
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام
اپریل
کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی
مئی
غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار کے مطابق کنیسیٹ میں شرکت کرنے والے مظاہرین
جنوری