?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کر دی۔ڈیلٹا وائرس ایک نئی قسم ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہاہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ویکسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ویکسینز فی الوقت لگ رہی ہیں وہ اس وائرس کی اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام سے بچاؤ کے لیے کارگر ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق بھی کی ۔
پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ یو کے ویرینٹ پچھلے والی عمومی قسم سے زیادہ تیزی سے پھیلا اور اب یہ جو نئی قسم ہے وہ اس سے بھی زیادہ تیز پھیلنے والی ہے جو بلاشبہ ایک چیلنج ہے لیکن اس کے کچھ حل بھی موجود ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اب تک کا مشاہدہ یہ ہے کہ پاکستان میں ویکسین لگنے کے باعث کیسز میں کمی واقع ہوئی ۔ کورونا کی نئی قسم بھارتی ویرینٹ یا ڈیلٹا کی موجودگی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں پائی گئی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی بدلتی اور قوی ہوتی شکلوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات کووڈ 19 کی وبا سے پہلے بھی واضح تھی کہ جب کوئی وائرس آتا ہے تو اس کی نئی قسم عمومی طور پر پھیلنے میں تیز ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اس کی قطعی شرح بتانا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ اس کے لیے ہمیں تمام کیسز کو سیکوینس کرنا پڑتا ہے جو کہ کیسز کو پی سی آر کرنے سے مختلف اور تفصیل طلب کام ہوتا ہے لہٰذا اس وجہ سے ہم کیسز کی سیمپلنگ سے کام چلاتے ہیں، جس کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان دنوں ہمارے ہاں کورونا کی ڈیلٹا قسم غالب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی خواہ کوئی بھی قسم ہو ایک بات تو طے ہے کہ یہ پھیلتا سانس اور کھانسی کے ذریعے ہے۔ لہٰذا جب تک ہمارے ملک میں ویکسینیشن کی شرح خاصی حد تک بڑھ نہیں جاتی ماسک کا استعمال ہمارے لیے بدستور ایک بہت بڑی ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید الفطر کے مقابلے میں عید الاضحیٰ پر کم چھٹیاں دی گئی ہیں، حکومت کی توجہ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا ہے، تاہم اگر کیسز کم ہوتے نظر نہ آئے تو مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دو صہیونی فوجیوں کی ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتاری کی تفصیلات
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی شین بیٹ (Shin Bet) نے اعلان کیا ہے
جنوری
اردن کی جانب سے ایرانی میزائل آپریشن کی تصدیق
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: اردن کی فوج نے ایران کے میزائل حملوں کی تصدیق
جولائی
اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار محافظوں کو بلایا ہے
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیوں میں توسیع
مئی
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل
?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد
جولائی
امیر قطر نے اقوام متحدہ میں کیسے فلسطین کی حمایت کی؟
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں قطر
ستمبر
ایران نے لبنان کے لیے بیروت سے بہتر مذاکرات کیے ہیں: صیہونی اہلکار
?️ 28 جون 2026سچ خبریں: سابق صیہونی ریاست کے مذاکرات کار ڈینیئل لیوی نے واشنگٹن میں
جون
آسٹریلیا مین مسلمان دھمکی آمیز پیغامات سے تشویش کا شکار
?️ 18 فروری 2026آسٹریلیا مین مسلمان دھمکی آمیز پیغامات سے تشویش کا شکار آسٹریلیا بھر
فروری
اوباما: ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر مجھے شک ہے
?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی
مئی