مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا:شاہد خاقان عباسی

?️

(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاملات گہرے اور تشویشناک ہیں، مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔

انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے معاملات پر قابو پایا جائے۔آج سیاسی مفادات کو پیچھے کرکے ملک کو اولین ترجیح دینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں۔سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کر گئی، غلطیاں کسی اور کی ہیں ، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کریں۔شاہد خاقان نے مزید کہا کہ قرض پر لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے، ان معاملات پر قابو پانا آسان نہیں ہوتا، انشاءاللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے۔

عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے۔ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آ چکے ہیں،اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ میں مشاورت ہوئی کہ کس طرح ملکی معاملات حل کیے جائیں، ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام ہر کم سے کم دباؤ پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے راہنماﺅں سے آج ملاقاتیں کریں گے جن میں نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں ہونے والے مسلم لیگ نون کے اجلاس کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے علاوہ فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کریں گے اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ملک میں پہلی بار اعلی عہدیداروں پر بھی پابندی کا اعلان

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی وفود اور

پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا

تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کی

?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے

تحریک کے خلاف امریکی پابندیوں پر حماس کا پہلا ردعمل

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:   حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکہ جن

ہیگ کورٹ کی جانب سے اسرائیل پر غزہ میں انسانی امداد روکنے کے حوالے سے پابندیاں

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف  نے صیہونی حکومت کے خلاف اہم فیصلہ

نیا پاکستان کا احساس کفالت پروگرام 70لاکھ خاندانوں میں رقم کی تقسیم

?️ 10 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} نیا پاکستان کا خواب دیکھا والے کرکٹر سے سیاست

سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ

معدنیات بل سے متعلق عمران خان نے اہم احکامات دیئے ہیں، جنید اکبرخان

?️ 4 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اور قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے