?️
کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایران پر اسرائیل نے حملہ کر کے مسلمانوں کی قوت کو للکارا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے کہا تھا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ہم نے افغان بھائیوں کی بہت مدد کی مگر اب بس بہت ہو گیا، آپ ہماری سرزمین پر دہشتگردی کریں اور ہم چپ رہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے مقابلہ کر رہے ہیں، مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب بھارت نے ہمیں چھیڑا تو ہم نے بھارت کو کہیں کا نہ چھوڑا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں آہستہ آہستہ کھل کر بتا رہے ہیں، افغان بھائی بہن اپنی حکومت کو سمجھائیں کہ پاکستان نے اس وقت دروازے کھولے جب ساری دنیا نے بند کر دیئے، بڑے بڑے علماء پاکستان کے مدرسوں سے پڑھ کر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو بتایا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کرنے والے افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں، ہم نے وہ مزہ چکھایا کہ دہشت گرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، فیلڈ مارشل نے وہ مزہ چکھایا کہ انکی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندو کو وہ مزہ چکھایا کہ یاد رکھیں گے، ہم نے افغانستان سے حالات اچھے رکھنے کی کوششیں کیں مگر انہوں نے ایسا نہیں چاہا، ہم نے بھائی چارے میں بہت کچھ کیا مگر افغان حکومت نے دہشتگردوں کو پناہ دی۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ مزہ چکھایا تھا کہ وہ اپنی کمین گاہ سے بھاگے، چیف مارشل عاصم منیر نے دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی فوج کس قدر مضبوط فوج ہے، ایرانی سپریم لیڈر نے شہادت پاکر دنیا میں مثال قائم کی، قوم جذبہ ایمان سے سرشار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور ہیں، حکومت اور فیلڈ مارشل معاشی استحکام کی کو شش کر رہے ہیں، ہم نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو تاریخی سبق سکھایا ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی اہلکار: بند سرحدوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کی "قومی وطن” پارٹی کے مرکزی چیئرمین نے افغانستان
دسمبر
شام میں موجودہ پیش رفت تباہ کن امریکی اسرائیلی منظر نامے کا ایک چھوٹا سا مجسمہ ہے / اگلے ممالک کون سے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے ایک تجزیہ نگار نے شام میں پیشرفت
جولائی
ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف
?️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان
ستمبر
عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی صیہونی سازش
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق
اپریل
جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ کا فیصلے کے بعد ردعمل
?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا للہ اسلام آباد ہائی کورٹ
مئی
نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ
?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز
اگست
امریکی اخبار: ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اہلکار آسانی سے جھوٹ بولتے ہیں
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے آج کے امریکی معاشرے کی حالت
اکتوبر
وزیراعظم، سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق
?️ 28 اکتوبر 2025ریاض: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان
اکتوبر