?️
ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں ہوئے جہاں لوگ بلامقابلہ منتخب ہو جاتے ہیں۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے اور مسلم لیگ(ن) بھی اسی فہرست میں شامل ہے۔
ماضی قریب میں نواز شریف سے ہونے والی ایک ملاقات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میں نواز شریف سے ملا تو ان سے پوچھا تھا کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ تو نواز شریف کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔
پی ٹی آئی کے تنازعات کا شکار انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں تھا تو اس وقت پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوتے تھے لیکن میں نے بلامقابلہ منتخب ہونے کی بجائے پارٹی صدر کا الیکشن لڑنے کو ترجیح دی تھی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) سمیت اکثر جماعتوں میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں ہوئے جہاں لوگ بلامقابلہ منتخب ہو جاتے ہیں۔
پی ٹی آ ئی اور عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے پاس پاپولر ووٹ آ گیا ہے، عوام میں جس سے بھی بات کریں وہ طے کر چکا ہے کہ ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم نے یہ طے کر لیا ہے کہ ووٹ عمران خان کو دینا ہے اور انہیں اس امر کی فکر نہیں کہ اس کے نتائج کیا نکلیں گے۔
ماضی میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف سے وابستہ رہنے والے سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کئی خامیاں ہیں لیکن لوگوں کے لیے یہ باتیں اہم نہیں ہیں کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے اور باقی جماعتیں بیٹھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ باقی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے حق میں ہیں اس لیے انہیں نہیں لائیں گے۔
انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ملک کے لیے نقصان دہ ہو گا۔
مشہور خبریں۔
یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اور سوڈانی کرائے کے200 فوجی ہلاک
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے سرحدی علاقے میں اس ملک کی فوج اور عوامی
فروری
امریکہ میں کساد بازاری
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ایک بیان میں
جولائی
فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی موقف
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے صیہونی غاصبوں سے مطالبہ کیا
دسمبر
ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،
اکتوبر
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع
جنوری
یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں
مئی
شمالی عراق میں 15داعشی دہشتگردوں کی گرفتاری
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے شمالی عراقی صوبے
فروری
وزیراعظم کا وزیر صحت پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
?️ 17 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر
فروری