?️
لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار کر لیا گیا ہے انہوں نے گرفتاری سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو غدار کہا جاتا ہے۔ایک منتخب نمائندے کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی خرابیوں کی نشاندہی کرے۔
پولیس چوک مجھے گھیر کر عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی تھی۔۔وزیراعظم کے حکم پر اداروں میں بیٹھے لوگ یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کون ہوتا ہے جہانگیر ترین کو انصاف دینے والا؟
۔خیال رہے کہ سیشن کورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف کیس کی سماعت ہوئی جس میں سرکاری وکیل نے ان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈرکی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے، ان کے بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ پراسیکیوشن کا کیس قانون کے تمام تقاضوں کے مطابق ہے، اس مرحلے پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی۔
جبکہ جاوید لطیف کے وکیل نے کہا کہ مریم نوازکو قتل کرنے کے لیے سازش تیار کی گئی اس سازش کے تناظر میں جاوید لطیف نے یہ بات کی، سی آئی اے لاہور کیس دیکھ رہی ہے یہاں کسی دہشتگردکی ضمانت نہیں لگی، پولیس کے پاس ان معاملات پر ایف آئی آردرج کروانے کا اختیارہی نہیں۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر کے بعد ہی سنا دیا گیا تھا اور جاوید لطیف کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔ جاوید لطیف عدالتی فیصلہ سننے سے پہلے ہی عدالت سے چلے گئے تھے، عدالت نے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کی تو سی آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو سگیاں پُل سے گرفتار کر لیا۔


مشہور خبریں۔
العربی الجدید: اسرائیل نے امداد کو یرغمال بنا لیا ہے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: قطری ویب سائٹ "العربی الجدید” نے حماس کے سینیئر ذرائع
نومبر
سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان
?️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے
مارچ
صہیونیوں نے حرم ابراہیمی میں قرآن پاک کے نسخے جلائے
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل
اکتوبر
بیروت پیجرز دھماکے کیوں ہوئے؛وال اسٹریٹ جنرل کا دعوی
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے
ستمبر
میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان
?️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں
نومبر
مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد
اپریل
شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک
?️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں
ستمبر
اسٹارمر کابینہ میں اہم تبدیلی، ڈین جارویس برطانیہ کے نئے وزیر دفاع مقرر: برطانیہ
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لیبر پارٹی کی قیادت کے بحران
جون