?️
اسلامآباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں مشترکہ طور پر حصہ لینے اور ملک بھر میں مقامی حکومتوں کو آئین کے ذریعے مضبوط بنانے کا عہد کرلیا۔
اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے بل کا مسودہ مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا جس میں مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی، مالی اور انتظامی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تاکہ جمہوریت کے ثمرات کو عام عوام تک پہنچانے کے لیے بڑھایا جاسکے۔
اجلاس کے بعد دونوں فریقین نے تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم [مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان] ساتھ کام کریں گے تاکہ (آنے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی) سندھ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیت سکیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی کیونکہ پچھلی حکومت (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) میں دونوں پارٹیوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ افراط زر، بے روزگاری، ناانصافی، اور اہم شہروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
احسن اقبال نے ملک کے نوجوانوں کو جمہوری عمل میں شامل کرنے اور ان کی تربیت کے لیے مقامی حکومتوں کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم اگلی پارلیمان کے ذریعے آئینی ترامیم منظور کروائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بلدیاتی حکومتیں صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر نہ رہیں اور انہیں آئینی سہارا حاصل ہو۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بتایا کہ ان کی جماعت نے بل کا مسودہ مسلم لیگ (ن) کے حوالے کردیا ہے، جس کا مقصد آئینی ترامیم کے ذریعے بلدیاتی حکومتوں کو مضبوط کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بل کے متن سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان دوسری سیاسی جماعتوں کے سامنے بھی بل پیش کرے گی تاکہ اس مسئلے پر اتفاق رائے قائم کرسکے۔
اس بل کو آئینی (26 ترامیم) ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں میں یونین کونسلز، یونین کمیٹیوں اور وارڈز یا انتخابات میں حصہ لینے والے یونٹس کی تعداد اور ان کی حلقہ بندیوں اور تقسیم کو مطلع کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ ہر ایک ڈویژن کی ایک مقامی حکومت ہوگی اور اس مقصد کے لیے ہر ایک ڈویژن الگ ضلع بنائے گا۔
شق-7 (مذکورہ بالا شہروں) میں متعین کردہ علاقوں کے علاوہ خطوں اور علاقوں کے لیے ڈویژن کی حد بندی اور حلقہ بندی اس طرح کی جائے گی کہ ہر شہر یا شہری علاقہ ایک آزاد مقامی حکومت کے درجے پر ہوگا، دیہی علاقے کے ساتھ شہری علاقے کی حد بندی نہیں کی جائے گی۔
اگر مقامی حکومتوں کی مدت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدت سے پہلے ختم ہوجائے تو عام انتخابات کے انعقاد کی پیشگی شرط، مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد ہوگی۔
قومی مالیاتی کمیشن کے ذریعے تعین کردہ صوبائی حکومتوں کے حصے یا فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ یا پبلک اکاؤنٹ کے ذریعے صوبے کو قابل ادائیگی رقم میں سے 70 فیصد حصہ براہ راست متعلقہ مقامی حکومت کو ادا کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کے محکموں کے اختیارات اور حکام مقامی حکومتوں کو منتقل ہو جائیں گے، جس میں سماجی و اقتصادی ترقی، شہری منصوبہ بندی، تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور ٹیکس وغیرہ کا احاطہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھ رہیں۔
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ
مئی
واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک
ستمبر
وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے
جون
اسلامی انقلاب کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع پر ایران میں عظیم الشان جشن
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع
فروری
شام سے واشنگٹن کا انخلاء
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: حالیہ مہینوں اور خاص طور پر گزشتہ دو ہفتوں کے
ستمبر
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں شریک ہونے ایم این ایز کی تعریف کیوں کی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ
نومبر
سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر
مئی
صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی حلقے مغربی کنارے میں رمضان
فروری