?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی آئندہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اسے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیمانہ متوازن نہ ہوا تو اس مشق کو محض سیلیکشن تصور کیا جائے گا۔
وہ فیصل آباد کے دورہ کے دوسرے روز ڈویژن کے چاروں اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔
اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، عابد شیر علی اور صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری کے علاوہ دیگر ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔
مریم نے جمعہ کے کنونشن کو کامیاب بنانے پر کارکنوں اور عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا جذبہ متاثر کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو منفی سوچ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رضاکاروں کو پارٹی پروگرام کو مثبت انداز میں پھیلا کر ایسی ذہنیت کو ختم کرنا چاہیے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں صوبائی انتخابات کے لیے صدر مملکت کو تاریخیں تجویز کی تھیں۔
الیکشن کمیشن کی تجاویز پر صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو منفی سوچ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رضاکاروں کو پارٹی پروگرام کو مثبت انداز میں پھیلا کر ایسی ذہنیت کو ختم کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں صوبائی انتخابات کے لیے صدر مملکت کو تاریخیں تجویز کی تھیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی تاریخ کے لیے گورنر اور الیکشن کمیشن کے مابین مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی رہنما کی اہلیہ صیہونیوں کی حراست میں
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے
ستمبر
دو سال کی جنگ کے بعد غزہ: 84 فیصد تباہی، 71 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دو سال کی تباہ کن جنگ کے
مئی
انڈونیشیا 1000 زخمی فلسطینیوں کو عارضی پناہ دینے کو تیار
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا
اپریل
اسرائیل فلسطینی عوام کے مکمل خاتمے کا خواہاں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
کیا بیروت ایئرپورٹ پر اسرائیل کا قبضہ ہے؟عطوان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:علاقائی امور کے ایک ماہر اور تجزیہ کار نے بیروت
فروری
حکومت کی تبدیلی سے معاشی مراعات تک؛ ٹرمپ کی ایران کے خلاف پسپائی
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی ایران کے خلاف 40 روزہ جنگ
جون
نائجیریا کی فوج کا داعش کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:نائجیریا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش کے
مئی
کورونا: سندھ کابینہ نے بھی فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے
اپریل