?️
لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔ کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا تاہم کردار تبدیل ہوں گے۔ملک میں جاری سیاسی صورت حال سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جا رہی ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔
وفاقی وزرا کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو منسوخ کردی گئی اور ملاقات اعلامیہ جاری کردیا گیا تاہم اس موقع پر وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ دعا کریں سب بہتر ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے جہاں پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے تین سال میں پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی کے رہماؤں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اس ساری صورت حال سے آگاہ کریں گے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ آج کی ملاقات سے متعلق چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، اللہ نے کبھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا۔
پرویز خٹک سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کا پتا کٹ چکا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ نہ کرے ایسا ہو۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تذلیل ہورہی ہے، نعمان اعجاز کی کڑی تنقید
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے افسوس کا اظہار کرتے
اپریل
شوٹنگ کے دوران خون نکوالنے کی اشنا شاہ کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ
فروری
یمنی دارالحکومت کو ایک بار پھر سعودیوں نے نشانہ بنایا
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
عرب نیشنل کانگریس کیا کہتی ہے صیہونی ریاست کے بارے میں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے بیروت میں اپنے اجلاس کے اختتام
اگست
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
یمن کی بندرگاہ راس عیسی پر امریکی حملہ؛ 74 شہید، 171 زخمی
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے مغربی
اپریل
سوڈان کے بحران میں متحدہ عرب امارات کی خونریزی کا مقصد سونے کے ذخائر اور اسلحے کی فروخت کو کنٹرول کرنا ہے
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: گزشتہ دو برسوں کے دوران متعدد میڈیا رپورٹس، تحقیقی دستاویزات
دسمبر
گوگل میپس سے صارفین کی لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
?️ 1 دسمبر 2024 سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے میپس سے صارفین کی
دسمبر