?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے بعد کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس مستند اور مکمل سفری دستاویزات ہوں، انہیں بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جانا چاہیے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند مہینوں میں مختلف ایئرپورٹس پر متعدد مسافروں کو درست سفری کاغذات ہونے کے باوجود پروازوں سے اتارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ اقدامات گزشتہ سال یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کیے گئے ہیں جس میں متعدد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں سے ان کے مسائل براہِ راست سنے۔
انہوں نے بتایا کہ جعلی ویزوں کے ذریعے معصوم لوگوں کا استحصال کرنے والے ویزا ایجنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
مزید بتایا کہ ایک مسافر کی 7 نومبر کی کم اسٹافنگ سے متعلق شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جس مسافر کے پاس درست اور مکمل دستاویزات ہوں، اسے کبھی نہیں روکا جانا چاہیے لیکن جعلی یا غیرتصدیق شدہ دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ایسے اقدامات پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کے مستقبل سے کھیل کر پیسے کمانے والے ایجنٹ مافیا کے لیے زیرو ٹالرنس ہوگی۔
گزشتہ جمعرات کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وضاحت کی تھی کہ مسافروں کو صرف اسی وقت پرواز سے روکا یا بورڈنگ سے منع کیا جا رہا ہے جب ان کے پاس درست دستاویزات نہ ہوں یا جب حکام کو شبہ ہو کہ وہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اسی روز ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر مسافروں کا آف لوڈ ہونا سے متعلق من گھڑت معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی تھی۔
اسی ماہ کے آغاز میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رِفعت مختار نے اعتراف کیا تھا کہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے اور تحقیقات جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضٰی سولنگی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے
جنوری
شہید امام خامنہ ای نے عزت و استقامت کی مثال قائم کر کے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے لکھ دیا: طیبہ بخاری
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:پاکستان کی ممتاز تجزیہ نگار سیدہ طیبہ بخاری نے کہا ہے
جولائی
بغداد میں داعش کا اہم رہنما گرفتار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی
جولائی
جنوبی یمن میں کشیدگی برقرار
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب عدن
فروری
یوکرین کے صدر نے اناج کی برآمد کے لیے محفوظ راستے کا خیرمقدم کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے جمعہ کے روز استنبول میں
جولائی
اقوامِ متحدہ سے روابط یمنی خودمختاری سے مشروط ہیں:یمنی وزارت خارجہ
?️ 3 فروری 2026اقوامِ متحدہ سے روابط یمنی خودمختاری سے مشروط ہیں:یمنی وزارت خارجہ یمن
فروری
لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے
اکتوبر
طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے چین اور پاکستان کے اقدامات
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال سے
مئی