مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ہیں جنہیں ساتھ رہنا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔

لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار جنگیں ہو چکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، یہ رقم عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات استوار نہیں ہو سکتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند اشعار بھی سنائے۔

وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سی ان ان کا اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینی کارکنوں پر تشدد کا اعتراف

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیل سے ملک بدر کیے جانے والے فلسطینی کارکنوں

مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ

?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 25 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، قاہرہ

پارٹی سے باہر کیے جانے پر شیر افضل مروت کا ردِعمل

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سابق رہنما اور بانی پی ٹی آئی

سعودی عرب میں سماجی کارکن کو 18 سال قید کی سزا

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی عدالت نے جدو کے نام سے مشہور سماجی

امارات کی جانب سے قشم کے بہمن گھاٹ پر جارحانہ کارروائی کے آثار

?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:بعض ذرائع کے مطابق بندرعباس میں دھماکوں کی آوازیں فضائی

پنجاب میں عوامی شکایات نظر انداز بیوروکریٹس کو حکومت کا انتباہ

?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے صوبہ

ٹی ایل پی کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند

?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد/لاہور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کےاحتجاج کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے