مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے:وزیر اعظم

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، یقین دلاتا ہوں جب تک بھارت پانچ اگست کا اقدام واپس نہیں لیتا حالات معمول پر نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق “آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ” کے عنوان سے ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح ہم نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، چیلنج کرتا ہوں پچھلے پچاس سال میں کبھی کسی حکومت نے نہیں لڑا۔

آزاد جموں و کشمیر سے ایک کالر کے سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات تب تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک وہ پانچ اگست دوہزار انیس کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف ایمرجنسی کی وجہ سے چینی اور کاٹن کی تجویز آئی تھی لیکن کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ایسا کوئی کام نہیں ہوگا جس سےکشمیری بھائیوں کو لگے کہ ہم بھارت سے تعلقات معمول پر لا رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر بھارت لچک نہیں دکھاتا تو ہم نارملائزیشن میں نہیں جاسکتے۔

واضح رہے کہ دو اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کے حوالے سے کابینہ کا انتہائی اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا، وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کر کے اس پر مشاورت کی۔

 

 

مشہور خبریں۔

کسی نیازی لاء کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے

سعودی عرب امریکی حمایت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ الراعی نے مختلف ممالک کے

عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں

زیادہ تر امریکی یوکرین کو فوجی امداد کی مخالف

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: آدھے سے بھی کم امریکی کیف کے لیے واشنگٹن کی

ڈالر کی بڑھتی طلب، آمد میں کمی کے سبب روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی اور اکتوبر

کیا صہیونی منصوبے کو خطے سے مٹانے کا مرحلہ آ گیا ہے؟

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے نئے پیغامات اور مساوات پر

کہاں جائیں جلاوطن آزاد فلسطینی ؟

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے شہداء اور قیدیوں کے دفتر کے میڈیا

صہیونیوں کی نظر میں عالمی برادری کی حیثیت

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جو ان دنوں غزہ میں اپنے جرائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے