🗓️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہوئی کورٹ میں مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈوکیٹ شاہد رانا کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست کے وکیل ایڈوکیٹ شاہد رانا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کوئی بھی معاملہ ہو، میں اسے سنجیدہ لیتا ہوں، مریم نواز نے سرگودھا میں تقریر کی اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، مریم نواز نے چھ مواقع پر توہین عدالت کی ہے۔
ایڈوکیٹ شاہد رانا نے کہا کہ یہ درخواست میں نے اپنی مشہوری کے لیے نہیں کی، مجھے مشہوری کی ضرورت بھی نہیں ہے، ہمیں توہین عدالت کے قانون پر عملدرآمد کروانا ہوگا، پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے ۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے سرگودھا میں حالیہ جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر میں عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیلی ویژن چینلز اور پرنٹ میڈیا نے مدعا علیہ کی تقریر نشر کی۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مریم نواز نے آئین کے آرٹیکل 204 (2) (b) اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے آرٹیکل 2(c) کے تحت عدالت کی توہین کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ جج یا عدالت کی مبینہ بدانتظامی کا پرچار نہیں کر سکتیں لیکن آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کر کے صدر یا سپریم جوڈیشل کونسل کو مطلع کر سکتی ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت عدالیہ مریم نواز کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرے، لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز، اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مشہور خبریں۔
ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
🗓️ 14 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا
اپریل
1,400 سے زائد غیر ساتھی افغان بچوں کی امریکہ منتقلی
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے
دسمبر
ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت
دسمبر
یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم
🗓️ 3 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم
فروری
ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے
🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی
نومبر
فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان
🗓️ 15 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی
اپریل
بینیٹ اور بائیڈن ملاقات پر حد سے زیادہ فوکس
🗓️ 25 اگست 2021سچ خبریں:یہ درست ہے کہ اس کا نام ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے
اگست
پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل
🗓️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی
ستمبر