?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئی، انہوں نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اڑوھنا بچھونا بنایا، مریم نواز کی عاجزی اور انکساری ہی ان کی مقبولیت کی وجہ ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے طرز حکومت کے سندھ کے لوگ بھی دیوانے ہیں، یہی آپ کا اصل مسئلہ ہے، متکبر اور غرور سے بھرے وہ لوگ ہیں جو دو  اور تین ٹرم سے اقتدار انجوائے کر رہے ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں جلنے کڑھنے اور بیان بازی کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے بقول سندھ میں اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو چلیں شاباش! اب کراچی کا کوڑا تو اٹھالئیں، پنجاب کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ سندھ میں بیٹھے متکبر لوگوں کو سندھیوں کے حال پر رحم کھانا چاہیے، پنجاب میں پہلے بھی مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ ن نے بنایا تھا، انشاءاللہ! اب بھی بنائیں گے ،جس جماعت کے پنجاب کے صوبائی حلقوں سے 400 ووٹ اور یونین کونسل سے 50 ووٹ نکلے ہیں جلد ہی ان کا امتحان شروع ہونے والا ہے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کا چین کے ساتھ مشترکہ ویکسین بنانے کا منصوبہ
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کئی مہینوں سے سینوفارم ویکسین کو چین کے
ستمبر
دنیا کی نصف آبادی تاحال اسمارٹ فون سے محروم
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کے اعداد و شمار پر
اکتوبر
ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے
مارچ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے
ستمبر
گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین کی مکمل پاسداری کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
اکتوبر
بلیک میلنگ اور پابندیاں دنیا کے ساتھ امریکہ کے تعامل کا آلہ ہیں:روس
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ماسکو کا واشنگٹن کے
اپریل
ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ،وجہ؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے ویڈیو
ستمبر
فلسطین کے دفاع میں امریکی عوام سڑکوں پر
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطین کی عوامی حمایت اور غزہ
نومبر