مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا مہم چلائی جارہی ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جا رہی ہے، یہ کمپین فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا بریگیڈ چلا رہی ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے اس کمپین کے پیچھے ہیں، جب ان کے اوپر کوئی ایکشن ہو تو وہ سیاسی انتقام بنا دیا جاتا ہے یا کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے، اس میں ان کی خواتین بھی شامل ہیں جن کے اکاؤنٹ سے گند بکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے مریم نواز کے خلاف گند بکا جا رہا ہے، میں نہیں سمجھتی کوئی صحافی اپنے اکاؤنٹ سے اس طرح کی پوسٹیں کرسکتا ہے، جہاز کی آڑ میں ڈیڑھ سو وی لاگ ہوئے ٹی وی چینلز نے سو کے قریب پروگرام کئے لیکن کسی بڑے صحافی نے اس پر کام نہیں کیا کسی کو نہیں لگا اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ باتیں ہمارے پاس بھی بہت ہیں باتیں ہم بھی بہت ساری کرسکتے ہیں لیکن یہ تربیت نہیں ملی ہے، ان کی ذاتی زندگی پر بہت باتیں کی جا سکتی ہیں لیکن ہمیں خود شرم آتی ہے اس پر کیا بات کریں، ہم سیاسی بات کریں گے کیونکہ ہم سیاسی لوگ ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف جہاز کی آڑ میں گھٹیا کمپین کر رہے ہیں میرا سوال ہے کیا باقی وزیر اعلیٰ رکشہ استعمال کرتے ہیں، فتنہ فساد پارٹی نے جو گندگی پھیلائی ہے ان کا وزیر اعظم 55 روپے کلو میٹر میں بنی گالہ کی شٹل سروس چلاتا تھا، جس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا تھا جس نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانی تھی، اس نے پچیس پچیس ہزار پر لوگوں کو بھرتی کیا وہ آج ٹرینڈ طور پر یہ سب کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس نے کی شام پر فضائی حملے کی شدید مذمت

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے شام پر ہفتے

وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب

?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان

صیہونیوں کی گولی سے ایک اور نوجوان فلسطینی شہید

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ نابلس میں

کھیلوں کے ایک اور مشہور یورپی برینڈ کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ منسوخ 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:کھیلوں کی تیسری یورپی کمپنی کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا

?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست

فلسطینیوں کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے صیہونیوں کے بہانے

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی عدالت عظمی بے بنیاد بہانوں سے فلسطینیوں کی شہریت منسوخ

امریکہ افغانستان کو عدم استحکام کی حالت میں چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی

ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اخبار الاخبار کے مدیر نے دشمن کے مقابلے میں ایرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے