مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔ وزیراعلی پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے پچیس ایکڑ کے کسان کو ٹارگٹ سبسڈی اس کے گھر تک پہنچاؤں گی، جناب اسپیکر آپ سن سن کر تھک گئے ہوں گے، یہ بڑی اہم چیزیں ہیں ، جناب اسپیکر اپنا گھر اپنی چھت پروگرام میں پچاس ہزار گھروں کا ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا ہے، پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں یہ پروگرام لانچ کیا گیا ہے، دسمبر تک ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ ہم حاصل کریں گے، پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھر بے گھر افراد کو دیئے جائے گے، پنجاب کے 19 اضلاع میں اپنی زمین اپنا گھر پروگرام شروع کرنے جارہی ہوں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلے سال انشاء اللہ میں وعدہ کرکے جارہی ہوں بچوں کو زمین پر بیٹھ کر پڑھنا نہیں پڑے گا، ایک سال میں پنجاب کا ایسا سرکاری سکول نہیں ہوگا جہاں فرنیچر کی کمی ہوگی، پنجاب کے سرکاری سکول بہترین سے بہترین ہورہے ہیں، تین سو سکول بہتر کرنے جارہے ہیں جن پر پانچ سو ارب روپے لاگت آئے گی، چھ ہزار سے زائد آئی ٹی لیب اس سکول میں قائم کرنے جارہے ہیں، بہت بار یہ جملہ سنا ہے کہ غریب اور امیر یکساں تعلیم دی جائے گی، جب ان سکولوں میں جائے گے تو آپ کو پتہ چلے گا غریب اور امیر کی تفریق ختم ہوچکی ہے، صوبائی وزیر رانا سکندر کا بیٹا بھی سرکاری سکول میں پڑھ رہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ زراعت کے شعبے کے لئے ایک سو تئیس ارب روپے کا پیکج رکھا گیا ہے، جن میں نے گندم نہیں خریدی تو شور مچایا گیا کہ کوئی ظلم ہوگیا ہے، گندم نہ خریدنا ایک صحیح فیصلہ تھا ، وفاق اور تمام صوبوں نے میری پالیسی کو اپنایا، روٹی کی قیمت 25سے 12 ، 13 روپے پر لے آئے، اگلے ہفتے سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی لائی جارہی ہے، بہت شور مچانے کی کوشش کی گئی کہ کسانوں کے ساتھ ظلم ہوگیا، لیکن آپ کو کوئی کسان سڑک پر نظر نہیں آیا کیونکہ کسانوں کو نواز شریف اور مریم نواز پر یقین ہے۔

مشہور خبریں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی

عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی

کیا مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی پھانسی کو قانونی حیثیت دی جائے گی؟

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  محسن فیضی: گزشتہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی شہادتوں

روسی میڈیا پر امریکی پابندیوں پر روس کا ردعمل

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: روس وزارت خارجہ کی ترجمان نے آج ایک بیان میں

صیہونی حکومت کے حملے؛ بین الاقوامی قانون کے تابوت میں آخری کیل؟

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کے خلاف حالیہ صیہونی جارحیت کے بعد ابھرنے

غزہ کے قحط کے بارے میں وائٹیکر کے اشتعال انگیز ریمارکس

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹکاف نے صہیونیوں سے خطاب کرتے

وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال

محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ

?️ 6 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے