مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے، صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

وزیراعلی کی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں، انتقال کرجانے والے صنعتی کارکنوں کی بیوگان کے لیے بھی 3فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسی طرح معذور ورکرز کا بھی فلیٹ الاٹمنٹ میں 2 فیصد کوٹہ ہوگا۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور فیز ون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کردیا، ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 720فلیٹ دیے جائیں گے۔

ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ و ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کے لئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کے لیے 8 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا میں فائرنگ سے 4 سکھوں کی ہلاکت کا معاملہ، سکھ برادری نے شدید احتجاج شروع کردیا

?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست انڈیانا میں مشہور کوریئر کمپنی کے دفتر

’ایکس نے مواد ہٹانے کی کئی حکومتی درخواستوں کو مسترد کیا‘

?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بندش کیس میں ایڈیشنل

چین نے امریکہ سے تجارتی جنگ کو عالمی جدوجہد کیوں قرار دیا ؟

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کی سنٹرل کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں

کیا پاکستان آئندہ ماہ روس سے سستے خام تیل کی درآمد شروع کردے گا؟

?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ

جدید جنگ کا تضاد

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی مہنگے

یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:     یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال

30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین کا آغاز ہو چکا ہے

?️ 16 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے

بشار اسد کہاں ہیں؟روس کا اہم اعلان

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے