مریم نواز نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی۔

پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، لاہور میں ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800 سال قبل شروع ہوا۔ بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے، بسنت فیسٹیول کے ذریعے پنجاب کے عوام کو اِن کی خوشیاں لوٹائیں گے، فروری کو لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 6 ، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ سپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں، ڈور اور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ بسنت کےدوران چرخی ڈورکی اجازت نہیں ہوگی، غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملکرایک محفوظ بسنت منائیں گے، اللہ کرے پنجاب ہسنتا اور بستا رہے، بسنت کے دوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے، بسنت کے لیے 2 کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا، بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ چار ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے،عوام کے لیے بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے،پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ لاہور کو ہم نے تین زونزمیں تقسیم کیا ہے، جن جہگوں پر زیادہ واقعات ہوئے اِس کوریڈ زون بنا دیا ہے، ایک ہائی رسک زون ہے، ایک میڈیم رسک زون ہے، پورے شہر کے اندر قوانین کو بہت سخت کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ شمالی بستیوں میں پرندہ بھی نہیں اڑتا، وجہ؟

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے وسط میں غزہ کی پٹی کے عوام کے

اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویرمنظرعام پر آگئیں

?️ 18 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں

قومی عزم اور پیشہ ورانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے: ترجمان پاک فوج

?️ 27 فروری 2022راولپنڈی ( سچ خبریں ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف

کورونا کی چوتھی لہر، مزید 65 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر

ہمارے میزائل 1 سے 2 منٹ کے اندر صیہونی ریاست کو دنیا کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں؛ایرانی جنرل کا دعوی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے صیہونیوں کو

آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی دکھائی ہے:رانا ثناءاللہ

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے