مریم نواز نے بجٹ میں صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ، ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں جو ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہے اسکو ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار میں لائیں، منسٹریل کمیٹی نے پنجاب بجٹ سے متعلق سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پیش کر دی ہیں، وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی تمام تجاویز مسترد کر دی۔

پنجاب منسٹریل کمیٹی کی سفارش تھی کہ ریسٹورنٹس ، میرج ہال، بیوٹی پارلرز، فیشن ڈیزائنرز اور دیگر جگہوں پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کی جائے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی سفارش کو مسترد کردیا۔

اسی طرح مریم نواز نے دس مرلے اور اس سے اوپر کے گھروں پر مزید 2 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی سفارش مسترد کی ہے۔

موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی 2 فی صد اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، زراعت، بلدیات اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بعض نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات کی گئی تھیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایات کی ہیں کہ جو لوگ ٹیکس کے دائرے کار سے باہر ہیں ان کو ٹیکس نیٹ کے دائرے کار میں لایا جائے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے اور ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دے گی۔

ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔ صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کی تجویز ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہاتوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلج بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 1600 دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کیلئے گرانٹ ورلڈ بینک فراہم کرے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماڈل ویلج پروجیکٹ کے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال 2025-2026 کا ترقیاتی بجٹ کا 1200 ارب روپے کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ 2750 ترقیاتی سکیموں کیلئے 1076 ارب روپے لوکل، 124 ارب 30 کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے آئے گا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کیلئے 4 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سکولز میل پروگرام 8 اضلاع کیلئے 9 ارب روپے کی تجویز۔ وزیر اعلیٰ ٹریکٹر پروگرام کیلئے10 ارب روپے رکھنے کی تجویز، لاہور میں زراعت ہاوس کی تعمیر و مرمت کیلئے 75 کروڑ روپے کی تجویز ہے۔

1412 جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 536 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 457 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 32 ترقیاتی پروگراموں کیلئے 207 ارب روپے کا بجٹ تجویز ہے۔سی ایم آسان کاروبار فنانس نارتھ کیلئے 8 ارب ساوتھ کیلئے 6 ارب رکھنے۔ پنجاب کے سرکاری کالج میں سولرسسٹم کیلئے 3 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں اور ہائیکورٹ بینچ کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 3 ارب 4 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب سے صومالیہ تک متحدہ عرب امارات کے جاسوسی نیٹ ورک پر ایک نظر

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات نے یورپی اور امریکی ماہرین

داعش کے ٹھکانے سے نیٹو کا اسلحہ برآمد

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:شام کی فوج نے حمص میں داعش کے چار دہشت گردوں

فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل

پاکستان میں 10 ماہ میں خوردنی اشیاء کی درآمد 7 ارب ڈالر تک جا پہنچی

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل رواں مالی

سعودی اتحاد کی یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ

اسماعیل ہنیہ کی لبنانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات، فلسطینی قوم کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

?️ 29 جون 2021بیروت (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے

حکومت کے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے ہوگئے

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے

دیگر جماعتیں خلائی مخلوق کی طرف میں عوام کی طرف دیکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے