?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا، سی سی ڈی کو دنیا کے پانچ بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا۔ جدید فارنزک، تفتیشی مہارتوں، ماڈرن ٹیکنالوجی، اے آئی سافٹ ویئر، جدید ترین انٹیلی جنس سرویلنس، مشینری اور آلات سے سی سی ڈیز کو پاکستان کے سب سے جدید ترین ادارے میں بدلا جائے گا۔
مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے جدید ترین آلات بھی سی سی ڈی کو فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کا جدید ترین آلات سے لیس ہیڈکوارٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں سی سی ڈی آفس، تھانے اور رہائش گاہیں بنانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، عید الفطر کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
سی سی ڈی کے اقدامات سے پنجاب میں قتل اور خواتین کے خلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، سی سی ڈی کے اقدامات کے بعد پنجاب میں ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 77 فیصد کمی آئی۔ موبائل اور بیگ چھیننے کے واقعات میں 49 فیصد، گاڑی چوری میں 17، اقدام قتل میں 31، اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی،غیرقانونی اسلحہ کے سدباب کے لئے نیا قانون بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک سی سی ڈی کو دے دیا، سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے:چیف جسٹس
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس
اپریل
حلب میں آشوب کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت صرف محورِ مزاحمت کے خلاف اپنی قوت مدافعت کو
دسمبر
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
ایران پر اسرائیل کا حملہ ایک افسانہ ہے جو ہر وقت سنا جاتا ہے: القدس العربی
?️ 13 اپریل 2023علاقائی اخبار القدس العربی نے مغربی مصنف حسین مجدومی کے لکھے ہوئے
اپریل
ٹرمپ کی حمایت کے بعد ماگا کے حامی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارجوری ٹیلر گرین
نومبر
’اعظم خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ؟‘ سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
اپریل
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی فوجی حملے
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:یمن میں 10 مقامات پر انگلستان اور امریکہ نے حملہ کیا
جنوری
انتھونی بلنکن کا علاقائی سفری مشن کیسا رہا؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: کشیدگی کو کم کرنے میں بلنکن کے علاقائی مشن کی
نومبر