?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر صحافیوں کے لیے ’ہیلتھ انشورنس‘ کارڈ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ہیلتھ کارڈ کا اجرا 7 اگست کو کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ’ورکنگ جرنلسٹس‘ کے لیے صحت کی سہولیات کی مد میں ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ پنجاب تھے اور آج جب وہ وزیر اعظم ہیں تو ہمیشہ ان کا یہ وژن تھا کہ صحافیوں اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا بندوبست ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی اور وزارت اطلاعات کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وزارت کی سطح پر اس پر عملدرآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے محنت کرکے ایک رجسٹریشن فارم کا عمل شروع کیا ہے جس سے ملک بھر میں ورکنگ جرنلسٹس کی رجسٹریشن کی جائے گی اور یہ عمل مکمل ہونے کے بعد 7 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف اس کا باضابطہ اجرا کریں گے۔
انہوں نے رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تمام چیزیں شامل کی گئی ہیں جن سے ورکنگ جرنلسٹس کا تعین کیا جائے گا کہ وہ کس ادارے میں ہیں، ماہانہ آمدنی کتنی ہے اور گھریلو اخراجات کتنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام صحافی اس سے مستفید ہوں کیونکہ اس کارڈ میں تمام سہولیات شامل کی گئی ہیں اور اس پر انتہائی شفاف طریقے سے عملدرآمد ہوگا، مزید کہا کہ صحافیوں کے ہیلتھ انشورنس، تنخواہوں اور ملازمت کا مسئلہ ہمیشہ رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی حکومت کے دور میں صحافیوں کو تھپڑ نہیں لگے، پسلیاں نہیں ٹوٹیں، گولیاں نہیں لگیں اور نہ ہی صحافی اغوا ہوئے بلکہ میڈیا آزادی پر 7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے جو کچھ ہو سکتا تھا ہم نے کیا ہے اور مزید بہتر بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ہم نے آپ (صحافیوں) کے ساتھ سیاہ دور بھی دیکھا ہے، میڈیا پر پابندی کا دور بھی دیکھا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رجسٹریشن فارم میں یہ ضرور لکھا ہے کہ اگر آپ کسی پریس کلب کے رکن ہیں تو اس کا کارڈ شامل کریں، لیکن یہ ضروری نہیں کہ صرف پریس کلب کے اراکین ہی اس سے مستفید ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
جنوری
علیمہ خان پرانڈہ پھینکنےکاواقعہ قابل مذمت، ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
ستمبر
غزہ میں 15 سال سے صیہونی انٹیلی جنس کی ناکامی بے نقاب
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی چینل 12 نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا
مارچ
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ
جنوری
سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی، متاثرین نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (یو
اکتوبر
ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے
جولائی
امریکہ روس کے بہانے چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگانا بند کرے:چین
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا
اپریل
ہمارے 9 تیل کے جہاز سعودی اتحاد کے قبضے میں ہیں: یمن
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے تیل کے وزیر
ستمبر