?️
لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سےمری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیےکلیئر کر دیا گیا ہے، جھیکاگلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے اور لارنس کالج والی روڈ ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس تاحال موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے۔
پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا، 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مری میں شدید برفباری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اضافی نفری اور بھاری مشینری مری پہنچائی گئی جبکہ ریسکیو آپریشن میں راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 1000 سے زائد اہلکار و افسران نے حصہ لیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی توہین عدالت
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف فحش فلموں کے اداکار
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش
?️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی
اگست
غزہ انسانی تباہی کے دہانے پر، امدادی سرگرمیاں مفلوج
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں:غزہ میں دفاعی شہری ادارے کے ترجمان محمود بصل نے صورتحال
فروری
صرف چین ہی یوکرین جنگ کے فریقین پر اثر انداز ہو سکتا ہے:فرانس
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک روس
اپریل
ایران جنگ نے امریکی اور صیہونی افسانوی فضائی برتری کو مٹی میں ملا دیا: الجزیرہ
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ
اپریل
جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں
اگست
برلن میں سب سے زیادہ نومولود بچوں کا نام محمد
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:جرمن دارالحکومت میں مرد بچوں میں سب سے زیادہ نام محمد
مئی