?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ مری علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا،مری میں کافی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں جانے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل رہے ہیں اور بچے بھی ان کے ساتھ ہیں، لوگ سیلفیاں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد ریسٹ ہاؤسز میں مفت میں رہ سکتے ہیں، لوگ مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید لوگ مری جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تیار ہیں مگر موسم ایسا ہے اس میں ہیلی کاپٹرکا رسک نہیں لیا جاسکتا، شام 7 سے 8 بجے تک راستے کھل جائیں گے۔ شیخ رشید نے مری میں 19 سے 20 افراد کی اموات کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ مری میں بارش اور برف کی وجہ سے بہت سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے
دسمبر
ٹرمپ: میں کم جونگ ان سے ملنا چاہتا ہوں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جنوبی کوریا کے ہم
اگست
یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی رہائی کا حکم
?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی
مئی
نیو یارک میں صہیونی قونصل خانے پر حملہ کس نے کیا؟
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی سیکیورٹی سروسز نے نیو یارک میں صہیونی ریاست کے قونصل
دسمبر
قتل و غارت کرنے والے بلوچستان کے عوام ہی نہیں پاکستان کے بھی دشمن ہیں، وزیراعظم
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر
جنوری
دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
اپریل
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون
سکیورٹی خدشات؛ جعفر اور بولان ایکسپریس تین روز کیلئے معطل
?️ 10 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر
اگست