مری جانے والے راستے مزید 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے مری اور گلیات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں مزید 24 گھنٹے توسیع کر دی گئی۔ سیاحوں کے ان مقامات تک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، صرف مقامی آبادی کو نقل و حرکت کی اجازت ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ برفباری سے متاثرہ تمام مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ ہو گئی ہے۔ تاہم تین روز بعد بھی مری میں معمولاتِ زندگی مکمل بحال نہ ہو سکے جب کہ شہر میں ایک بار پھر برف باری ہوئی ہے۔

جبکہ سانحہ مری کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری بہت افسوسناک واقعہ ہے، کہا گیا کہ عام سی برفباری تھی جو معمول میں ہوتی ہے، یہ عام برفباری نہیں بلکہ جمعہ کی رات برفانی طوفان آیا، جھیکا گلی، کلڈنہ اور باڑیاں کے درمیان یہ واقعہ ہوا، برفانی طوفان سے15 سے16 درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے، نتھیا گلی میں 5 فٹ سے زیادہ برف پڑی، اس علاقے میں پیدل چلنا بھی ناممکن ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 گاڑیوں میں لوگ موجود تھے، جن میں ہیٹر چلائے گئے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث لوگ بےہوش ہوئے اور پھر اموات ہوئیں، نمک کا اضافی اسٹاک ہونے کے باوجود وہاں نہیں پہنچایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ جھیکا گلی وہ جگہ ہے جہاں شہباز شریف نے ایک پارکنگ پلازہ منظور کیا تھا، اپنے منظور نظر شیخ عنصر کو ٹھیکا دیا گیا لیکن آج تک پارکنگ پلازہ نہیں بنا، اگر پارکنگ پلازہ ہوتا تو شاید 600 گاڑیاں وہاں پارک ہو جاتیں۔

مشہور خبریں۔

منیب بٹ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی آفر پر خاموشی توڑ دی

?️ 23 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے

ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ دیا، ہیرا پھیری کے الزام نے شدت اختیار کر لی

?️ 14 نومبر 2025 ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ

آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات

?️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے

رحمت اللعالمین کے نام پر ظلم کرنے والوں بخشا نہیں جائے گا

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت

ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے

وائٹ ہاؤس: ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آئندہ سنیچر کو پاکستان میں ہوں گے

?️ 8 اپریل 2026 سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تہران – واشنگٹن کے

صیہونیوں کا سید عباس موسوی کو شہید کرنے پر اظہار افسوس

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الشراع نے ایک اسرائیلی جنرل کے حوالے سے خبر

لندن میں دنیا کا پہلاسات اسکرین والا لیپ ٹاپ فروخت کے لئے آمادہ

?️ 10 فروری 2021لندن {سچ خبریں} برطانوی کمپنی نے ایک انکوھا لیپ ٹاپ بنا کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے