مراد سعیدنے کارکردگی میں سب وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا

مراد سعیدنے کارکردگی میں سب وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پر بازی لے گئے انہوں نے  کارکردگی میں سب ورزا کو پیچھے چھوڑ دیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے دوسری اور ثانیہ نشتر کی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ عبدلرزاق داؤد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فخر امام کو بھی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کیلئے جزا اور سزا کی پالیسی کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی 10وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے۔وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب سے آگے رہے جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا دوسرا نمبر، ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چوتھی ، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پانچویں ، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چھٹی اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔عبدلرزاق داؤد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فخر امام کو بھی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاندارکارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بناسکے، کارکردگی پراجیکٹس پرکارکردگی جانچی جاتی ہےجووزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے ، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف

?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس

صیہونی جیلیں اذیت اور ناانصافی کی تصویر؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کی دل دہلا دینے والی کہانیاں

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے پہلے مرحلے کی تبادلہ

واٹس ایپ پر ناپسندیدہ پیغامات سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن

?️ 13 فروری 2024کیلیفورنیا:   (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے

مآرب میں انصار اللہ کی پیش قدمی سے امریکہ اور سعودی عرب خوفزدہ

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : عمانی وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب نے ٹیلیفون

یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو کرارا جواب دے دیا

?️ 5 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے

امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل ذوق نے

فرانسیسی شہریوں میں اسلحہ رکھنے کا بڑھتا رجحان

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فرانس میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے فرانسیسی شہریوں کو خود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے