مراد سعید نےکہا کہ وزیراعظم کے اعلانات سے پرچی سے بننے والے پارٹی چیئرمین کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

🗓️

(سچ خبریں)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ ہے وزیراعظم کے اعلانات سے پرچی سے بننے والے پارٹی چیئرمین کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مراد سعید نے بلاول زرداری کو جواب میں کہا کہ سندھ میں تین نسلوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ سندھ بھر میں اسکول ، اسپتال، سڑکیں تباہ ہیں۔ بتائیں پندرہ سال میں آپ نے سندھ کے لیے کیا کیا ہے جو آج آپ کوعوام کی فکر کھائے جا رہی ہے

ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہاکہ فرزند زرداری نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا۔ عمران خان کے دور میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔ ابھی آپکے سیکھنے کے دن ہیں۔ پہلے کونسلر کا الیکشن لڑ کر خود کو ثابت کریں۔

مراد سعید بولے وزیراعظم نے کل عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا۔ بڑے اعلانات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ کورونا سے بہترین حکمت کے ساتھ نمٹنے پر دنیا نے عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا ماضی میں پاکستان پوسٹ کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ ہمارے افسروں کو علم ہے کہ پاکستان پوسٹ کو کن کن چیلنجز کاسامنا رہا۔ پاکستان پوسٹ کی نئی سروس کا آغاز بہت بڑا اقدام ہے۔ ہم پاکستان پوسٹ میں جدت لے کر آئے، عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں تک رسائی اور نجی شعبے سے مقابلے کیلئے سات سو پچاس ڈیجیٹل فرنچائز ڈاک خانے پہلے ہی قائم کئے جا چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے 5 بڑے چیلنج/ اسرائیلی فوج کسی جنگ میں داخل ہونے کو تیار نہیں

🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:نئے مرحلے میں صیہونیوں کو درپیش بہت سے اندرونی اور بیرونی

ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہئیں:مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 18 اپریل 2022(سچ خبریں)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا

امریکہ کے اہم اتحادیوں کی فہرست سے افغانستان کا انخلاء

🗓️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: 20 سال کی جنگ اور قبضے کے بعد گزشتہ سال افغانستان

اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے

🗓️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء

یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی عرب پر حملہ جاری

🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں:   سعودی عرب پر یمن کے آج کے حملوں کے جواب

پاکستان کا بھارت کی ’خفیہ عالمی کارروائیوں‘ پر تشویش کا اظہار

🗓️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر

افغانستان میں طالبان کےستارے گردش میں

🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج نے مختلف صوبوں میں  زمینی اور فضائی کاروائیوں میں

اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی

🗓️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے