?️
صوابی: (سچ خبریں) رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عدلیہ کو تحفظ فراہم کریں، مر جائوں گا بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا، بانی پی ٹی آئی کو رہا، پیکا ایکٹ واپس لیا جائے،پانی تقسیم میں خیبرپختونخوا حصہ 18فیصد، 7فیصد کی فراہمی نا انصافی ہے۔
عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ تربیلا ڈیم صوابی میں واقع ہے لیکن ہمیں تربیلہ سے بجلی نہیں مل رہی ہے،بلکہ بارہ ، بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، پانی کی تقسیم میں ہمارے صوبے کا حصہ 18فیصد ہے لیکن ہمیں 7فیصد دیا جارہا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو ہماری نقدآور فصل ہے، لیکن کاشتکاروں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ،خواجہ آصف مجھے تمباکو مافیا کہہ رہا ہے،میرا تو تمباکو کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کی آواز اٹھانا میری ذمہ داری ہے،حکومت نے تمباکو پر ٹیکس لاگو کیا ہے، اس کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ادارہ ہے جس کی طرف لوگ دیکھتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف دے گا،چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ عدلیہ کو تحفظ دے،اسدقیصر نے واضح کیا کہ میں مرجائوں گا لیکن بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور چار سال قومی اسمبلی کے اسپیکر رہا،مجھے عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہے،ہم نے احتجاج کی کال دی ہے،ہمارا پہلا مطالبہ ملک کے سب سے بڑے لیڈر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کی رہائی اور دوسرا مطالبہ آزاد عدلیہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیکا ایکٹ واپس لیا جائے ، یہ کالا قانون ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عملاً کوئی قانون نہیں ہے ایسا دور تو ڈکٹیٹر مشرف کا بھی نہیں تھا ۔
مشہور خبریں۔
ابو مازن تنظیم کا صیہونیوں کے ساتھ گھناؤنا سودا
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی، جو ماضی کی طرح، فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی
جولائی
مزاحمتی فورسز کا مقبوضہ فلسطین پر زبردست میزائل حملہ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جیل میں جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر
مئی
ترکی کی سیاست اور انتخابات دھندلے پن کا شکار
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:2023 میں ترک جماعتوں کا سیاسی مقابلہ روایتی انتخابی مقابلے کے
دسمبر
کورونا نئے نقاب میں؛ دنیا اومیکرون وائرس کے منظرعام پر آنے سے پریشان
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت نے
نومبر
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل
زیادہ تر امریکی اب اپنے ملک کے لیے لڑنا کیوں نہیں چاہتے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ حالیہ برسوں میں بھرتی کے کوٹے کو پورا کرنے کے
نومبر
واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
جرمن، حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں!
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: ARD-DeutschlandTREND سروے کے نتائج کے مطابق اس ملک کا ایک
جولائی