اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان نے مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹاالزام لگاکرمیری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا، امید ہے مجھے انصاف ملے گا۔ تفتیش کے دوران جرم ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نذیر چوہان نے ایک مذموم سازش کے تحت مجھ پرجھوٹا الزام لگایا اور جھوٹا الزام لگانے کے بعد برملا اس کا پرچار کیا جبکہ میں نے الزام کی تردید کی اسکے باوجود نذیرچوہان نےجھوٹی مہم چلائی۔
نذیر چوہان نے ایک مذموم سازش کے تحت مجھ پہ قادیانی ہونے کا جھوٹا الزام لگایا اور اسکا برملا پرچار کیا،میں نے اس الزام کی تردید کی اور باقاعدہ طور پہ اپنے سنی العقیدہ اور ختم نبوت پہ اپنے ایمان کا اعادہ کیا-
شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ جھوٹاالزام لگاکرمیری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرے میں ڈالا اور میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست دی ، جس پر پولیس اور ایف آئی اے نے قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی ، تفتیش کے دوران جرم ثابت ہونے پر نذیر چوہان کی گرفتاری ہوئی۔
مشیرِ داخلہ و احتساب نے مزید کہ امید ہے عدالت سے یہ معاملہ منطقی انجام کو پہنچے گا اور مجھے انصاف ملے گا، معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانےوالوں سے سختی سے نمٹنا پڑے گا ، اگر ہر شہری اپنے حق کیلئےکھڑا ہوگا تو ان شدت پسندعناصرکوشکست ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا یہ معاملہ عدالت سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور مجھے انصاف ملے گا، ہمیں معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نبھٹنا پڑے گا،اگر ہر شہری اپنے حق کیلیے کھڑا ہوگا تو ان شدت پسند عناصر کو شکست ہو گی۔
مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2015 قصور ویڈیو اسکینڈل کے 2 مجرمان کو بری کردیا
اپریل
کیا یوکرین اکیلا روس کے ساتھ لڑ رہا ہے؟ سابق برطانوی عہدیدار کی زبانی
مارچ
ہتھیاروں کی بھیک مانگنے زیلنسکی پہنچنے جرمنی
مئی
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
اپریل
جاپان جارحیت سے بدل کر جنوبی کوریا کا ساتھی بن گیا ہے: سیئول
مارچ
صیہونی قتل عام قابض حکومت کی عمر کم کردے گا: ہنیہ
اپریل
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر، سیاسی و عسکری قیادت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
مئی
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کارڈ کی توسیع، مفت ادویات کی منظوری کا فیصلہ
جولائی