?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے،ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور ملکی حالات بہتر ہوں گے، پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔
مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے لیکن اس کا تاحال جواب یا پیشرفت سامنے نہیں آئی اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سے سوال پوچھا کہ صدر کو تبدیل کئے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔
27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ جس پرپرویزالٰہی نے جواب دیا کہ اچھا یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔
دوسری جانب راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ چوہدری پرویزالٰہی کی پیشی کے موقع پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج نے پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا تھاکہ پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ محمد خان بھٹی بھی بیمارتھے۔ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے دونوں نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی تھی


مشہور خبریں۔
فرانس لبنان اور سعودی عرب کے درمیان کیوں ثالثی کر رہا ہے؟
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے ذریعے
دسمبر
صیہونی حکومت پر ایران کے حملے سے پاکستانی عوام خوش
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملے کی وجہ سے دنیا
اکتوبر
وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی
فروری
صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے
جولائی
فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان کے خلاف ہڑتالوں اور بڑے پیمانے پر مظاہروں کی اپیل
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن پلان پر عمل درآمد کا عمل فیصلہ
مارچ
سویداء میں دہشت گرد جولانی کے حملے کے بعد افراتفری
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جنوبی شام کے دروزی اکثریتی صوبے سویداء میں گزشتہ ہفتے ابومحمد
جولائی
اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور
مئی
بین گوئیر کے تل ابیب میں اشتعال انگیز بیانات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی Itmar Ben Gower نے دعویٰ
اگست