مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ شرمناک ہے، حافظ نعیم

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، اصولی سیاست والی جماعتوں کو یہ سیٹیں لینے سے انکار کرنا چاہیئے۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ شرمناک ہے، جماعت اسلامی اس فیصلے سے متفق نہیں ہے، ہم مولانا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ جو 30 سیٹیں مولانا کو مل رہی ہیں وہ لیں گے یا نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کو کامیاب سیاست دان کہا جاتا ہے، جب باجوہ کی ایکسٹنشن ہوئی تھی تو سب نے مل کر ایکسٹینشن دی لیکن جب بات کشمیر، فلسطین کی بات ہو تو سب الگ ہو جاتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے، ہم حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے، ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، اس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے، پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں لیکن ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کو واپس کردی کیوں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے ووٹ کم تھے لیکن 47 میں ہمیں جتوا دیا گیا، ہم پھر بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف گئے، ہم نے دنیا کو بتایا کہ ہم جیتے نہیں، جماعت اسلامی وہ انقلاب لانا چاہتی ہے جس میں لوگوں کی اصلاح ہو، جماعت اسلامی شیعہ، سنی یا دیوبندیوں کی نہیں تمام فرقوں کی جماعت ہے، مسلکوں کی بنیاد پر لوگوں نے دکانیں بنائی ہے لیکن جماعت اس تفریق کو ختم کرتی ہے، جماعت اسلامی صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ انسانیت کے لیے کام کرتی ہے، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کون مسلم یا اس کا مسلک کیا ہے ہم انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ پاکستان کا جغرافیہ، عقیدے اور نظریہ کی بنیاد پر ہے، پاکستان کئی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، لوگوں نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا، جب انڈیا سے جنگ جاری تھی ہم نے حکومت کی حمایت کی اس کی وجہ حکومت نہیں بلکہ پاکستان تھا، جماعت اسلامی میں کوئی اکیلا نہیں بلکہ ایک قیادت اجتماعی فیصلہ کرتی ہے، ہم باقی جماعتوں کی طرح ایک کا فیصلہ سب پر نہیں تھوپ دیتے۔

مشہور خبریں۔

نیویارک میں زہران ممدانی کی فتح اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی 

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی مؤرخ اور امریکی سیاست کے ماہر، "کوبی بردا” نے نیویارک

براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب

?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،

امریکہ کی عالمی حکمرانی میں ناکامی

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین، روس اور ایران کی مشترکہ اپیل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی

اسرائیل آزاد غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کیوں ڈرتا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے صحافیوں اور

نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ

بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کون تھا ؟

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی پولیس نے

لبنانیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی ایک اور شکست

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: لبنانی نوجوانوں نے مقبوضہ علاقوں اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقے

صیہونیوں کے خلاف بولنے پر قید کی سزا

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے