?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی سٹہ شروع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر بھی سٹہ شروع ہوگیا ہے۔گھوڑ دوڑ اور کرکٹ میچوں پر سٹا کھیلنے والے بکیوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی شرطیں وصول کرنا شروع کردیں۔عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف تیس پیسے ہے
رپورٹ کے مطابق تحریک کے عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف تیس پیسے ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے ۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے، پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغاز کرد یا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس فوری بھجوا نے کی ہدایت،پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے، ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
ترکی نے نیٹو کے اتحاد کو کمزور کر دیا ہے: یونانی وزارت خارجہ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: آنکارا اور ایتھنز کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے
ستمبر
عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ
جنوری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع آل مارکیٹنگ کمپنیز کی
اکتوبر
لاہور میں کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے
?️ 22 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی دارلحکومت پنجاب میں لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا
ستمبر
عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر
مارچ
اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
نیتن یاہو غزہ کے سلسلے میں ٹرمپ کے موقف کے منتظر
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ وہ جنگ
نومبر