محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 28 جون کے دوران ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن معطل کیا

?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:  سعودی زیرقیادت اتحاد، جو سات سال سے زیادہ عرصے سے

یمنی عوام کااقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی تیل کمپنی کے کارکنوں نے سعودی اتحاد کی جانب سے

پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی

یمنی مزاحمت کیوں نہیں رک سکی؟

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ پر آخری حملے میں اسرائیلی اور امریکی حکومت کا ہدف

فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو

خالی شاپنگ مال؛انگلینڈ کا نیا ڈراؤنا خواب

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی

صیہونی حکومت کی معیشت کے تاریک افق

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ریخمین یونیورسٹی کے تھنک ٹینکس میں

یوکرین کی جنگ کے دوران برطانیہ کی سعودی عرب سے درخواست

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:  یوکرین کے تنازع پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے