محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

?️

لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ان غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست کا عمل 14 اگست 2001 سے شروع ہوا، جب ریاست نے لشکر جھنگوی اور سپاہِ محمد پاکستان پر پابندی عائد کی، جبکہ 14 جنوری 2002 کو حکومت نے جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک اسلامی اور تحریک نفاذ شریعت محمدی پر پابندی لگا دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے۔

مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

بیان کے مطابق پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے۔

حکومت پنجاب نے بیان میں مزید کہا کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیموں کو دیں، مزید بتایا کہ تمام رجسٹرڈ تنظیموں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹس پر QR کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی امداد دہشت گردوں کے بجائے صحیح مستحقین تک پہنچے، رجسٹرڈ تنظیموں کی تفصیلات چیریٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھوکا دہی، دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور ذاتی فائدے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی شکایات محکمہ داخلہ پنجاب کو کی جا سکتی ہے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے فنڈ ریزنگ کی اطلاع ٹول فری نمبر 0800-11111 یا ہیلپ لائن نمبر 042-99214871 اور 042-99214872 پر دی جا سکتی ہے۔

کالعدم تنظیموں کی فہرست

  • لشکر جھنگوی
  • سپاہ محمد پاکستان
  • جیش محمد
  • الرحمت ٹرسٹ بہاولپور
  • الفرقان ٹرسٹ کراچی
  • لشکر طیبہ
  • سپاہ صحابہ پاکستان
  • تحریک جعفریہ پاکستان
  • تحریک نفاذ شریعت محمدی
  • تحریک اسلامی
  • القاعدہ
  • ملت اسلامیہ پاکستان
  • خدام اسلام
  • اسلامی تحریک پاکستان
  • جمعیت الانصار
  • جماعت فرقان
  • حزب التحریر
  • خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ
  • بلوچستان لبریشن آرمی
  • اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان
  • لشکر اسلامی
  • انصار اسلام
  • ہامی نامدار گروپ
  • تحریک طالبان پاکستان
  • بلوچستان ریپبلکن آرمی
  • بلوچستان لبریشن فرنٹ
  • لشکر بلوچستان
  • بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ
  • بلوچستان مسلم ڈیفنس آرگنائزیشن
  • شیعہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گلگت
  • مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت
  • تنظیم جوان اہلسنت گلگت
  • پیپلز امن کمیٹی لیاری
  • اہل سنت والجماعت
  • الحرمین فاؤنڈیشن
  • رباطہ ٹرسٹ
  • انجمن امامیہ گلگت بلتستان
  • مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت
  • تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت
  • بلوچستان کی بنیاد پرست فوج
  • تحریک نفاذ امن
  • تحفۃ ہدّ اللہ
  • بلوچستان واجہ لبریشن آرمی
  • بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد
  • بلوچستان یونائیٹڈ آرمی
  • اسلام مجاہدین
  • داعش
  • جیش اسلام
  • بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی
  • خانہ حکمت گلگت بلتستان
  • تحریک طالبان سوات
  • تحریک طالبان مہمند
  • یونائیٹڈ بلوچ آرمی
  • جئے سندھ متحدہ محاذ
  • جماعت الاحرار
  • لشکر جھنگوی عالمی
  • انصار الحسین
  • تحریک آزادی جموں و کشمیر
  • جند اللہ
  • جماعۃ الدعوۃ
  • انفال ٹرسٹ لاہور
  • ادارہ خدمت خلق لاہور
  • الدعوۃ الارشاد لاہور
  • الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد
  • مساجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور
  • المدینہ فاؤنڈیشن لاہور
  • معز بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور
  • فلاح انسانیت فاؤنڈیشن
  • الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور
  • الایثر فاؤنڈیشن لاہور
  • پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن
  • حزب الاحرار
  • جئے سندھ قومی محاذ
  • سندھ دیش انقلابی فوج
  • سندھ دیش لبریشن آرمی
  • خاتم الانبیاء غازی فورس غلامان صحابہ
  • میمار ٹرسٹ
  • سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی
  • الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی
  • الاختر ٹرسٹ
  • الرشید ٹرسٹ

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں کارولینا اور نیویارک میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ

ملکی ترقی کی خاطر حکومت کا پورا ساتھ دیں گے

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرتے ہوئے، مودی اور پوٹن نے امریکی دباؤ کا جواب دیا

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن

غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو شادی نہ کرتی، مدیحہ افتخار

?️ 24 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ

نیتن یاہو پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کا امکان

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف طویل عرصے سے جاری

سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

?️ 2 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب

23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، صدر اور وزیراعظم کا یومِ پاکستان پر پیغام

?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں آج 84واں یوم پاکستان منایا

سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے