پشاور (سچ خبریں) ایک نئے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کی کارکردگی کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے 53فیصد شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن نظر آئے جبکہ پنجاب صوبے کے کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سےصوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ اس کے برعکس پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سےصوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41فیصد مطمئن نظرآئے جب کہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن ہونے کاکہا۔
خیال رہے کہ وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیو ں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل میں کرونا عروج پر 37 دنوں میں 10 لاکھ 800 ہزار مبتلا
فروری
’اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے‘، 6 ججوں کے خط کا معاملہ، سپریم کورٹ میں سماعت
مئی
اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟
نومبر
اسٹریٹ ہنگامے استقامتی ممالک کے خلاف امریکہ کا حربہ
جنوری
صہیونی فوج کا غزہ سے 3 راکٹ داغے جانے کا اعتراف
نومبر
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
اپریل
موسم الریاض جشن پر سعودی صارفین کی تنقید
اکتوبر
غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے:سلامتی کونسل
اگست