?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے پراجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور لائٹس لگانے کی ہدایت بھی جاری کیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، پراجیکٹس کی تکمیل سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، ٹریفک دباو کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو تینوں منصوبوں پر پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کے پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد جبکہ حفاظتی دیواروں کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ شاہین چوک انڈر پاس کے 70 گرڈرز کی لانچنگ مکمل ہوگئی، باقی گرڈرز کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے ریمپ ون اور ریمپ ٹو کا 100 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹ پولز فاؤنڈیشن مکمل کئے جا چکے ہیں، آر سی سی والز مکمل جبکہ اسفالٹ کا کام جاری ہے۔
ممبران سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیر اعظم: اسلامی ممالک اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے خلاف متحد ہو جائیں
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم
ستمبر
24 نومبر کے احتجاج میں ارکان اپنے حلقوں سے 10، 10 ہزار ورکرز ساتھ لائیں، بشریٰ بی بی کا خطاب
?️ 16 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) 24 نومبر کو احتجاج کے معاملے پر پی ٹی
نومبر
22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل
بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری
?️ 27 اگست 2025لاڑکانہ (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی
اگست
حماس کی یمن کے فلسطین کی حمایت میں مؤقف پر قدردانی
?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے یمن کے
ستمبر
الجزائر کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
ستمبر
صہیونی حکومت مکہ معاہدے سے کیوں ناراض ہے؟
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:مکہ معاہدہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان علاقائی تعاون
اگست
ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے بعد نیا بجٹ اب ٹیکس شرحوں میں اضافے پر مرکوز ہوگا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود گنجائش کے باعث نئے ٹیکس اقدامات کے
جون