مجھے 3 سال تک خاموش بیٹھنے کی ڈیل آفر ہوئی، عمران خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے 3 سال تک خاموش بیٹھنے کی ڈیل آفر ہوئی، خاموشی سے بنی گالہ میں بیٹھنے کے بدلے رہا اور مقدمات سے بری کرنے کی پیشکش کی گئی، اس پیغام سے اسٹیبلشمنٹ کی شرائط سامنے آگئیں کہ باریاں باریاں کھیلوں، کہا گیا باری بعد میں دیں گے پہلے تم اچھے بندے بن کر دکھاؤ، باجوہ نے شاہ محمود قریشی کو بھی کہا، میں نے کہا اس میں ملک کا فائدہ ہے تو پیچھے ہٹ جاؤں گا، اگر طاقت کے زور پر پیچھے کرنا چاہتے ہو تو پیچھے نہیں ہٹوں گا، قانون سب سے بڑا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عدت کے دوران نکاح کے کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی ملک کی معیشت اوپر نہیں جاتی، جس طرح کے یہ الیکشن کرانے جارہے ہیں ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی، آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں اس ملک کے 25 کروڑ عوام کے بارے میں سوچیں، یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے ورنہ تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل منظور نہیں، بشریٰ بی بی سے پوچھا تک نہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور پھر بنی گالا لے گئے، بشریٰ بی بی کو بنی گالا کے ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے، کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتیں البتہ نواز شریف کے کیسز ختم کرنا ڈیل تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتخابات کا نیا سسٹم ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہے، ساری جماعتیں تیار رہیں انہوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا ہے اور نتائج کا اعلان کردینا ہے، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ اسٹیشنز نے نہ نکلنے کی ہدایت کریں۔

مشہور خبریں۔

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی

چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی

ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق

روس نے ارجنٹینا کو دیا ایک اہم پیغام

?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:روس روس کے سفیر دمتری فیکوٹیسٹوف نے ارجنٹائن کے دائیں بازو

وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کو صاف بنانے کے لئے اہم فیصلہ لیا

?️ 27 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے دیہات میں

ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں 123 فیصد اضافہ

?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات

شمالی غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں میں صہیونی جرائم کے خوفناک اعدادوشمار

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: تقریباً ایک ماہ قبل سے اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی

بشار الاسد کی آج شام کی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد آج اس ملک کی پارلیمنٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے