?️
اسلام آباد(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل، ترقیاتی ضروریات، آئندہ بجٹ کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی اتحادی کے امور پر بات چیت کی گئی ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جس کی ترقی ملک کی ترقی ہوگی تاہم یہ ترقی عوامی مسائل کے مؤثر حل کا تقاضہ کرتی ہے۔
ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے آئندہ بجٹ کے لیے اپنی تجاویز پیش کی اور بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ وفد نے کراچی پیکج پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیکج پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور خصوصاً عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت پہلے بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔
ایم کیو ایم کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار سست ہے اور کئی منصوبے فنڈز کی قلت کے باعث بھی رکے ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے وفد نے سخت لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کی مسلسل بندش اور اوقات کار کے حوالے سے کراچی کے تاجروں کے مطالبات بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ صوبائی معاملہ ہے تاہم انہوں نے اس پر سندھ حکومت سے بات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
جس وزیرِ اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اتحادی پارٹیوں کے درمیان مربوط رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، کنونیر عامر خان، کنور نوید، سابق میئر کراچی وسیم اختر، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، سینیٹر فیصل سبزواری اور رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف شامل تھے جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان کو بدترین خشک سالی اور خوراک کے بحران کا سامنا
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز
دسمبر
یوکرینی فوج کو افرادی قوت اور ساز و سامان کی شدید کمی کا سامنا
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹرز کی نئی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج میں
مئی
ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان
مارچ
ہندوستان اور جنوبی کوریا کا 2030 تک 50 ارب ڈالر کی تجارت کا ہدف
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں:ہندوستان اور جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ توانائی،
اپریل
فلسطینی طاقت کا دشمن نے بھی کیا اعتراف
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کو غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کے بارے
اکتوبر
حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کررہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 18 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
نومبر
فلسطینی گروپوں کا غزہ کے لیے امریکی قرارداد کے خلاف انتباہ
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:فلسطینی گروپوں نے امریکہ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش
نومبر
اقرا عزیز بھی انسٹاگرام پر چھا جانے والوں میں شامل
?️ 22 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز
مئی