?️
کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ غیرملکی ایئرلائن سے امریکہ جانے کی خواہشمند تھیں نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث روانگی سے روکا گیا۔بعدازاں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق تفصیلی ٹوئٹ کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ٹائم میگزین گالہ میں شرکت کے لیے امریکا جانا طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا، ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات کی فہرست میں مجھ سے دیگر نامور لیڈرز کا نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو میرے بنیادی اور آزادانہ سفر کے حقوق کے خلاف وزری ہے۔
ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ریاست بلوچ آواز پر کس قدر خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سفر کو روکنے کا کوئی جائز مقصد نہیں تھا سوائے بلوچوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر سننے سے روکنے، بلوچستان کے حالات کے بارے میں معلومات کے بہا ئوکو کنٹرول کرنے اور بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سفر کرنے کے حق سے محروم کرنے کا مقصد پاکستانی حکومت مجھے میری آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے حقوق کے استعمال سے روکنا چاہتی ہے۔ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ من مانی سفری پابندی بلوچ انسانی حقوق کے محافظوں اور سرگرمیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈائون کا حصہ ہے۔ میں نقل و حرکت کے اپنے حقوق پر اس غیر منصفانہ پابندی کے خلاف لڑوں گی۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کا خطرناک منصوبہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی
فروری
ٹرمپ مہم کے اندرونی دستاویزات کی ہیکنگ
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے
اگست
میاں صاحب ایک، دو سیٹوں کیلئے دوسرے صوبے جانے کی تکلیف اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 14 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نواز شریف
نومبر
نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور
دسمبر
امریکہ نے ایران کو نیی تحریر بھیجی
?️ 21 مئی 2026 سچ خبریں:مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے ایک نیوز رپورٹر سے
مئی
لبنان کی حزب اللہ کے طرز عمل کا تجزیہ
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کا حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری تاریخ کے
اکتوبر
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی
’پیکا ایکٹ‘ پاکستان میں ڈیجیٹل منظرنامے پر حکومتی گرفت مزید مضبوط کرسکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے
جنوری