مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔

جون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ٹی بلز خریدے، جب کہ 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے، مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محتاط رویہ بھارت کی جانب سے مئی میں 4 روزہ جارحیت اور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے، جس سے مزید کشیدگی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

اگرچہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 38 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور برآمدی ترقی، کمزور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور مقامی بانڈز سے بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا پالیسی سازوں کے لیے خدشات پیدا کر سکتا ہے۔

سرمایہ کاروں کی غیر یقینی میں اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومتی کاغذات پر منافع کی شرح میں کمی سے بھی ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد تک کم کر دیا جو جون 2024 میں 22 فیصد تھا، جس سے وہ بلند منافع ختم ہو گیا جس نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹی بلز کی طرف راغب کیا تھا۔

بینکاروں کا خیال ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی کے باعث مزید شرح سود میں کمی بھی ممکن ہے، جس کی وجہ سے آئندہ مستقبل میں ٹی بلز پر منافع میں اضافے کے امکانات کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی شرح میں کمی اور پاک-بھارت کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔

ملک گیر اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج برطانیہ سے ہوا، جہاں سے 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے جب کہ آمدنی 75 کروڑ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے دوسرا سب سے بڑا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جو 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جب کہ وہاں سے آمدنی 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔

امریکا کے معاملے میں اخراج، آمدنی سے کہیں زیادہ رہا، امریکا سے سال بھر میں صرف 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جب کہ اخراج 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

ایکویٹی مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاری کا اخراج

ایکویٹی مارکیٹ (جو سیاسی اور علاقائی حالات کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہے) نے بھی مالی سال 2025 میں نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج دیکھا، اس عرصے میں ایکویٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 46 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ اخراج 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جو کہ تقریباً دوگنا ہے، بھارتی جارحیت نے مئی میں مارکیٹ کو خاصا متاثر کیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید کمزور ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ

الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے

بائیڈن کی مقبولیت سقوط کے دہانے پر

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  یہ سروے ہارورڈ یونیورسٹی اور ہیرس پولنگ کمپنی نے کرایا

ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے

ترکی کی ایک بار پھر زبانی فلسطین کی حمایت

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے فلسطین کی آزاد

کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی

?️ 4 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن

یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی

صیہونی حکومت میں زبردست اقتصادی بحران

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں مقیم صہیونی خاندانوں میں سے پانچ فیصد کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے